Advertisement
Advertisement
Advertisement

یورپ کی تاریخ میں معدنیات کا سب سے بڑا ذخیرہ دریافت!

Now Reading:

یورپ کی تاریخ میں معدنیات کا سب سے بڑا ذخیرہ دریافت!

یورپ کی تاریخ میں نایاب ترین ارضیاتی معدنیات کا سب سے بڑا ذخیرہ سویڈن میں دریافت ہوا ہے ان میں نایاب ترین آکسائیڈز شامل ہیں جو برقیات سمیت کئی اعلیٰ صنعتوں میں استعمال کئے جائیں گے۔

حکومتِ سویڈن کے تحت فولادی کانکنی کی تنظیم ایل کے اے بھی نے لیپ لینڈ کے علاقے میں لوہے کی کان کے ساتھ ہی یہ ذخائر دریافت کئے ہیں۔

واضح رہے کہ یہ دنیا میں فولادی کچدھات کی سب سے بڑی اور جدید ترین کان بھی ہے۔

پورے یورپ میں نایاب معدن کا ذخیرہ نہ ہونے کے برابر ہے اور پورا یورپ چین سے منگواتا ہے۔ چین دنیا میں نایاب معدنیات کا 61 فیصد حصہ پیدا کرتا ہے، دوسرا نمبر امریکا کا ہے جو صرف 15 فیصد ہے۔

نایاب معدنیات میں کل 17 معدنیات شامل ہیں جو اپنی مقناطیسی، موصلیت اور دیگر خواص کی بنا پر برقی موٹر، اسمارٹ فون، اسکرین اور دیگر برقیات میں استعمال ہوتے ہیں۔

Advertisement

ان میں نیوڈائیمیئم سرِفہرست ہے جو برقی موٹروں میں عام استعمال ہوتا ہے۔ تاہم سویڈن کی کمپنی نے انہیں صرف نایاب آکسائیڈز کہا ہے اور ہر ایک معدن کا نام نہیں بتایا ہے۔

ایل کے اے بی کےمطابق وہ جلد ہی ان ذخائر کو نکالنا چاہتی ہے تاہم اسے مارکیٹ تک پہنچنے میں کچھ برس لگیں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
بیماری کی صورت میں چیونٹیاں بھی انسانوں کی طرح احتیاطی تدابیر اختیار کرتی ہیں، تحقیق
غلطی سے ملازم 87 ہزار امریکی ڈالر کا مالک بن گیا، واپس کرنے سے انکار
بھارتی بینک کی وائی فائی آئی ڈی ’’پاکستان زندہ باد‘‘ کے نام سے تبدیل، ہنگامہ برپا ہوگیا
سال 2026 میں کتنے سورج اور چاند گرہن ہوں گے؟ جانیے
پلاسٹک سے پاک حیرت انگیز فولڈ ایبل واٹر بوتل تیار
پیرس کے تاریخی ’’لوور میوزیم‘‘ میں چوری کی واردات کس طرح انجام دی گئی؟ تفصیلات سامنے آگئیں
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر