Advertisement
Advertisement
Advertisement

ریلوے اسٹیشن پر ٹیڈی بیئر کا لباس پہن کر رقص کرنا مہنگا پڑگیا!

Now Reading:

ریلوے اسٹیشن پر ٹیڈی بیئر کا لباس پہن کر رقص کرنا مہنگا پڑگیا!

بھارتی ریاست اتر پردیش کے گورکھپور میں ریلوے پروٹیکشن فورس (آر پی ایف) نے ٹیڈی لباس پہنے ایک شخص کو ریلوے کراسنگ پر رقص کرنے پر گرفتار کر لیا۔

اس حرکت کی ایک ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی۔

آر پی ایف کے مطابق اس شخص کی حرکت کی ویڈیو اتوار کی شام کو راہگیروں نے اس وقت شوٹ کیا، جب اس نے کراسنگ پر ڈانس کیا جس وقت ایکسپریس اور مال بردار ٹرینیں گزر رہی تھیں۔

شمال مشرقی ریلوے (NER) کے سینئر کمانڈنٹ چندر موہن مشرا نے کہا کہ اس شخص نے نہ صرف ریلوے کے اصولوں کی خلاف ورزی کی بلکہ اپنی جان کو بھی خطرے میں ڈال دیا۔ اسے گورکھپور کینٹ ریلوے اسٹیشن آر پی ایف چوکی کے سب انسپکٹر دیپک نے گرفتار کیا۔

گرفتار شخص کی شناخت 22 سالہ سنیل کمار کے طور پر کی گئی ہے جو یولو ٹیڈی بیئر پروفیشنل میسکوٹ کے طور پر سالگرہ کی پارٹیوں، تقریبات اور تقریب کے لیے کام کرتا ہے۔

Advertisement

ملزم جو کہ شاہ پور تھانے کے تحت کنڈا گھاٹ کا رہائشی ہے، کے خلاف ریلوے ایکٹ 145 (نائیسنس) کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

اس کا ‘ٹیڈی گاڈ فادر’ کے نام سے ایک یوٹیوب چینل اور انسٹاگرام اکاؤنٹ بھی ہے۔ کمار نے کہا کہ وہ بچوں کی سالگرہ پارٹیوں، میلوں اور عوامی پارکوں میں ٹیڈی بیئر کا کردار ادا کر کے روزی کماتا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سال 2026؛ رمضان المبارک کا آغاز کب سے ہوگا؟ تاریخ کی پیشگوئی
ہوا میں معلق رہ کر بجلی بنانے والی انوکھی ونڈ ٹربائن تیار
انسانیت کے ماتھے کا جھومر؛ فرانسیسی اداکارہ اڈیل ہینل کی فلسطین کیلئے قربانی
جلد پر ٹیٹو کی مقبولیت کم، اب کونسا ٹیٹو ٹرینڈ بن گیا
مکھیاں دور، گائے پُرسکون؛ انوکھا نوبل انعام، جاپانی محققین کے نام
فریکچر کو دھاتی پلیٹ یا راڈ کے بغیر جوڑنا ہوا اب ممکن؛ چین نے گلو تیار کرلیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر