Advertisement
Advertisement
Advertisement

اگر آپکا فون اکثر ہینگ ہوتا ہے تو یہ طریقے آزمائیں

Now Reading:

اگر آپکا فون اکثر ہینگ ہوتا ہے تو یہ طریقے آزمائیں

اکثر ہمارے موبائل فون میں جب میموری بھر جاتی ہے تو موبائل ہینگ ہوتا ہی ہے ساتھ ہی دیگر تصاویر اور ویڈیوز ڈاؤنلوڈ کرنا بھی ممکن نہیں ہو پاتا ہے۔

ایسے میں ہم آپکو کچھ طریقے بتائیں گے جو آپ کے لئے کارآمد ثابت ہوں گے۔

آپریٹنگ سسٹم کو اپ ڈیٹ کریں

فون ہینگ ہونے کی سب سے پہلی وجہ یہ ہوسکتی ہے کہ آپ سسٹم اپ ڈیٹس کو نظر انداز کر رہے ہیں اور ممکن ہو تو فون کا آپریٹنگ سسٹم لازمی اپ ڈیٹ کرلیں۔

سافٹ وئیر اپ ڈیٹ کریں

Advertisement

آپریٹنگ سسٹم کے علاوہ اسمارٹ فون میں انسٹال بیشتر ایپس کو بھی اپ ڈیٹ کرنا ضروری ہوتا ہے تاکہ وہ ہموار طریقے سے کام کرسکیں۔

ایپس کو اپ ڈیٹ نہ کرنے کے نتیجے میں ان کے چند فیچرز درست طریقے سے کام نہیں کرپاتے یا ایپس ہی کام نہیں کرتیں، جس سے فون بھی ہینگ ہونے لگتا ہے۔

تو جن ایپس کو اکثر استعمال کرتے ہیں یا جو فون کے لیے لازمی ایپس ہیں ان کو لازمی اپ ڈیٹ کیا کریں۔

CACHE ڈیٹا بہت زیادہ ہونا

ریم میں ایک سیکشن استعمال کی جانے والی ایپس کا عارضی ڈیٹا اسٹور کرتا ہے جسے CACHE کہا جاتا ہے۔

اگر یہ عارضی ڈیٹا بہت زیادہ ہوجائے تو مختلف پروگرامز کے مخصوص فیچرز سست ہونے لگتے ہیں، کسی پروگرام کی CACHE فائلز جتنی زیادہ ہوں گی وہ پروگرام اتنا زیادہ ہینگ ہوگا۔

Advertisement

اس سے بچنے کے لیے فون کی سیٹنگز میں اسٹوریج میں جائیں اور CACHE ڈیٹا کلیئر کردیں۔

پسِ منظر میں کام کرنے والی ایپس

کم قیمت اینڈرائیڈ فونز میں اکثر 2 سے 3 جی بی ریم موجود ہوتی ہے اور ایپ ریسورسز کے بہت زیادہ استعمال سے وہ فونز اکثر ہینگ ہونے لگتے ہیں۔

تو زیادہ ریسورسز استعمال کرنے والی ایپس کی روک تھام کے لیے فون کی سیٹنگز میں مخصوص ایپس کو فورس اسٹاپ کردیں۔

اسٹوریج بھر جانا

اپنے فون کو ٹھیک رکھنا چاہتے ہیں تو صرف ریم پر ہی نظر مت رکھیں بلکہ اسٹوریج کو بھی مانیٹر کریں، کیونکہ اسٹوریج اسپیس بھرنے سے بھی فون ہینگ ہونے لگتا ہے۔

Advertisement

اگر اسٹوریج اسپیس ختم ہوگیا ہے یا ختم ہونے والا ہے تو پرانی اور غیرضروری فائلز، ایپس اور ویڈیوز وغیرہ کو ڈیلیٹ کردیں۔

اور ہاں ڈپلیکیٹ فائلز ڈیلیٹ کرنا بھی مت بھولیں۔

وائرسز

اگر اوپر درج چیزوں کو کرنے کے باوجود بھی فون ہینگ ہورہا ہے تو پھر اس کی وجہ ڈیوائس میں وائرسز کی موجودگی ہوسکتی ہے۔

بدقسمتی سے آپ وائرس کو خود تلاش نہیں کرسکتے بلکہ اس کے لیے ایک اچھے اینٹی وائرس پروگرام کی ضرورت ہوتی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سال 2026؛ رمضان المبارک کا آغاز کب سے ہوگا؟ تاریخ کی پیشگوئی
ہوا میں معلق رہ کر بجلی بنانے والی انوکھی ونڈ ٹربائن تیار
انسانیت کے ماتھے کا جھومر؛ فرانسیسی اداکارہ اڈیل ہینل کی فلسطین کیلئے قربانی
جلد پر ٹیٹو کی مقبولیت کم، اب کونسا ٹیٹو ٹرینڈ بن گیا
مکھیاں دور، گائے پُرسکون؛ انوکھا نوبل انعام، جاپانی محققین کے نام
فریکچر کو دھاتی پلیٹ یا راڈ کے بغیر جوڑنا ہوا اب ممکن؛ چین نے گلو تیار کرلیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر