
آسٹریلوی چڑیا گھر سے چیز برگر خریدنا مہنگا پڑ گیا؟
آسٹریلوی چڑیا گھر جانے والے شخص کو چیز برگر خریدنے کے بعد کافی مایوسی کا سامنا کرنا پڑا۔
سوشل میڈیا پر ایک برگر کی تصویر وائرل ہو رہی ہے جس میں اس کی قیمت بھی بتائی گئی ہے کہ یہ کتنے کا خریدا گیا تھا۔
This is what passes as $17 double cheese burger at Australia Zoo from brisbane
وائرل ہونے والے برگر کی تصویر کی کیپشن میں ایک دکھ بھری کہانی لکھی ہوئی ساتھ ہی شدیدغصہ کا بھی اظہار کیا گیا ہے۔
ایک شخص نے آسٹریلوی چڑیا گھر سے 17 یورو کا چیز برگر آرڈر کیا جو چیز برگر کہی سے معلوم نہیں ہو رہا تھا۔
برگرکی تصویر پوسٹ کرنے والے شخص نے غصہ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ برگر اتنا خشک تھا کہ کہی سے بھی کوئی یہ نہیں کہہ سکتا تھا کہ یہ ایک چیز برگر ہے۔
:مزید پڑھیں
https://www.bolnews.com/urdu/trending-on-social-media/2022/10/189260/
پوسٹ کی جانے والی تصویر میں بھی واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے کہ برگر بن کے اندرسادہ کباب رکھا ہوا ہے اور کچھ بھی نہیں ہے۔
سوشل میڈیا پروائرل ہونے والی اس برگر کی تصویر پر صارفین کی جانب سے متعدد دلچسپ کمنٹس کیے جا رہے ہیں۔
ایک صارف نے اس برفگر کی تصویر پرکمنٹ کرتے ہوئے کہا کہ چیز تو دور کی بات ہے اس میں تا نہ کیچپ ہے نہ ہی مایونیز۔
واضح رہے کہ جب انسان کو زیادہ بھوک ہو اور معیار اور اُمید کے مطابق کھانا نہ ملے تو واقعی بہت غصہ آتا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News