Advertisement
Advertisement
Advertisement

دبئی کے ساحل کو اپنے فن سے خوبصورت بنانے والا فنکار

Now Reading:

دبئی کے ساحل کو اپنے فن سے خوبصورت بنانے والا فنکار

فلپائن کے غیر معمولی ریت فنکار دبئی کے ساحلوں پر اب تک سیکڑوں فن پارے بنا چکے ہیں اور اب بھی ان کا یہی معمول ہے۔

سب سے پہلے 2014 میں انہوں نے دبئی میں جمیرا ساحل پر اپنی دادی کی یاد میں ایک بہت بڑا درخت بنایا تھا اور اس کے بعد وہ کل 1900 تصاویر بنا چکے ہیں جو چند گھنٹوں میں ہوا اور ریت سے دھندلا جاتے ہیں۔

پھر جنوری 2022 میں انہوں نے متحدہ عرب امارات کے تمام بڑے لیڈروں کا مٹی پر پورٹریٹ بنایا تھا جسے ریت پر بنایا جانے والا سب سے بڑا پورٹریٹ بھی تھا جو 23000 مربع میٹر وسیع تھا۔

اسے بنانے کے لیے خصوصاً 150 ٹرک بھر کے مٹی ڈالی گئی تھی۔

Advertisement

اب وہ بین الاقوامی برانڈ کے لیے بھی اشتہار والی تصاویر بناتے ہیں اور یہاں تک کہ وہ اب گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں اپنا نام لکھوا چکے ہیں۔

نیتھانیال باغ میں گھاس جمع کرنے والی پنجہ نما جھاڑو یہ کام کرتا ہے جسے ریک کہا جاتا ہے۔

اب وہ ہر روز صبح بیدار ہوکر ساحل کے پاس جاتے ہیں اور وہاں اپنا واحد برش نما آہنی ریک اٹھا کر ریت کو کینوس بنا لیتے ہیں۔ ان کے بقول یہ ان کے لیے صبح کی سرگرمی جیسا ہی کام ہے۔

وہ کہتے ہیں کہ باغیچے کا ریک مختلف زاویوں پر گھماکر حسبِ خواہش تصاویر بنائی جاسکتی ہیں۔

اس طرح صحرا ہو یا ساحل ہو وہاں تصاویر بنائی جاسکتی ہیں۔ ان کا بنایا ہوا ایک خاکہ اوسطاً 20 میٹر طویل ہوتا ہے اور اس میں ایک سے لے کر کئی گھنٹے تک لگ سکتے ہیں۔

Advertisement

دوسری جانب انگریزی یا عربی کے پیغامات 100 میٹرطویل بھی ہوسکتے ہیں۔

سال 2015 میں دبئی کے ساحل پر واقع ایک ہوٹل نے انہیں کل وقتی ملازمت کی پیشکش کی تھی جس کے بعد انہوں نے بہت زیادہ تصاویر اور خاکے بنائے۔ اس طرح نیتھانیال اب تک 1900 کے قریب خاکے بناچکے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
دوران ڈرائیونگ باتیں کرنے اور مشورے دینے والی کار تیار
سوشل میڈیا ٹرینڈز فالو کرنے والے کن ذہنی امراض میں مبتلا ہوسکتے ہیں؟
بیماری کی صورت میں چیونٹیاں بھی انسانوں کی طرح احتیاطی تدابیر اختیار کرتی ہیں، تحقیق
غلطی سے ملازم 87 ہزار امریکی ڈالر کا مالک بن گیا، واپس کرنے سے انکار
بھارتی بینک کی وائی فائی آئی ڈی ’’پاکستان زندہ باد‘‘ کے نام سے تبدیل، ہنگامہ برپا ہوگیا
سال 2026 میں کتنے سورج اور چاند گرہن ہوں گے؟ جانیے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر