سوتے ہوئے پیرا گلائیڈنگ کی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچادیا
ترکیہ کے ایک شہری کی سوتے ہوئے پیرا گلائیڈنگ کی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچادیا ہے۔
حال ہی میں ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ترک شہری حسن کاول بستر پر سوتے ہوئے پیرا گلائیڈنگ کر رہے ہیں۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ 4 افراد ان کے بستر کو ایڈجسٹ کر رہے ہیں، بستر پر آرام دہ تکیے اور چادر بھی موجود ہے، اور اس کے ساتھ 2 سائیڈ ٹیبلز بھی موجود ہیں جن میں سے ایک پر الارم کلاک بھی رکھا ہے۔
Same dude did it with a bed and straight up took a mid air nap. pic.twitter.com/K5k9Ft6uBy
Advertisement— Fat tony (@Tony_Baloney69) January 16, 2023
ٹیک آف کرنے کے کچھ دیر بعد حسن آئی ماسک لگا کر، چادر اوڑھ کر سو جاتے ہیں، تھوڑی دیر بعد الارم بجتا ہے جس کے بعد حسن اٹھ جاتے ہیں اور لینڈنگ کی تیاری کرتے ہیں۔
ویڈیو کو ابتک لاکھوں لوگ دیکھ چکے ہیں اور سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے دلچسپ تبصروں کا سلسلہ جاری ہے۔
اس سے قبل ایک پیرا گلائیڈنگ کی ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں پیراشوٹ کی ایک ڈوری کو ٹوٹتے ہوئے دیکھا گیا تھا۔
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی اس پیرا گلائیڈنگ کی ویڈیو نے سب کو ہی خوفزادہ کردیا تھا۔
تاہم وائرل ہونے والی ویڈیو میں ایک سیاح کو دیکھا جاسکتا ہے جس کا پیرا گلائیڈنگ کے دوران اچانک رسہ ٹوٹ جاتا ہے اور وہ زمین پر آگرتا ہے تاہم خوش قسمتی سے سیاح شدید چوٹوں سے محفوظ رہا۔
واضح رہے کہ اس ویڈیو کے حوالے سے اے سی نور الحق کا کہنا تھا کہ موٹر بوٹس سے بندھے رسے اور سیاحوں کو فراہم کئے جانے والی خستہ حال لائف جیکٹس کسی بھی وقت کسی سنگین حادثے کا سبب بن سکتی ہیں اس لئے قیمتی انسانی جانوں کو بچانے کے لئے احکامات جاری کئے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
