Advertisement
Advertisement
Advertisement

نوڈلز کا ذائقہ بتانے والا حیران کن برقی آلہ تیار کرلیا گیا

Now Reading:

نوڈلز کا ذائقہ بتانے والا حیران کن برقی آلہ تیار کرلیا گیا

جاپان کی ایک کمپنی نے دنیا کا پہلا برقی آلہ بنایا ہے جو ایک قسم کے نوڈلز کا ذائقہ بتاسکتا ہے۔

یہ برقی نظام سوبا نامی نوڈلز کے مزیدار ہونے یا نہ ہونے کے متعلق آگاہ کرسکتا ہے، یہ میتھی کے ذائقے والے نوڈلز ہوتے ہیں۔

مقامی کمپنی یاٹسروگیگائکِن انکارپوریشن نے ایک زرعی یونیورسٹی کے تعاون سے ذائقہ شناخت کرنے والا نظام بنایا ہے۔

اعلیٰ ٹیکنالوجی پر مبنی نظام کے ایک حصے میں دو گرام نوڈلز رکھے جاتے ہیں۔ پھر اس پر بالائے بنفشی ( الٹراوائلٹ) ایل ای ڈی کی روشنی ڈالی جاتی ہے۔ اس کےاندرکا نظام نوڈلز میں پروٹین، فاسفولائپڈز اور ذائقے کی تشکیل کرنے والے دیگر اجزا کا اندازہ لگاتا ہے۔

صرف چند سیکنڈوں میں یہ ذائقہ ظاہر کرنے والے چار عوامل اسکرین پر بتاتا ہے جن میں خوشبو، تازگی، ذائقہ اور سبزاجزا کا معیار شامل ہے۔

Advertisement

واضح رہے کہ جاپانی افراد غذا کے ذائقے کے معاملے میں بہت حساس ہوتے ہیں اور اس کے لیے خطیر رقم خرچ کرتے ہیں۔

وہاں نوڈلز رغبت سےکھائے جاتے ہیں اور ان کےمعیار کی بلند ترین قیمت بھی ادا کی جاتی  ہے۔

یہی وجہ ہے کہ نوڈلز کے لیے پانی، ابالنے کا وقت، اور طریقہ کار کو بھی غیرمعمولی اہمیت دی جاتی ہے۔

نوڈلز کا ذائقہ بتانے والے اس نظام پر سات برس سے تحقیق جاری تھی جس کی اب پیٹنٹ (حقِ ملکیت) کی درخواست دائر کی جاچکی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
میری بیٹی کو جنات نے اغوا کرلیا، بازیاب کرایا جائے، لاہور ہائیکورٹ میں عجیب و غریب کیس کی سماعت
محبوبہ کا فون مصروف رہا، نوجوان نے غصے میں آ کر پورے گاؤں کی بجلی کاٹ دی، ویڈیو وائرل
امیر ہونے کا آسان سا گر؛ یہ نایاب نوٹ آپ کو بنا سکتا ہے کروڑ پتی!
چاند کا رنگ سرخ کیوں ہو جائے گا؟ 7 ستمبر کو حقیقت سامنے آ رہی ہے
امریکا میں انسانی گوشت کھانے والے کیڑے کا پہلا کیس رپورٹ
کیا آپ جانتے ہیں؟ دنیا کے 2 ملک جہاں ایک بھی یونیورسٹی موجود نہیں!
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر