Advertisement
Advertisement
Advertisement

جوان سے بوڑھا ہونے والا حیرت انگیز اریزر

Now Reading:

جوان سے بوڑھا ہونے والا حیرت انگیز اریزر

گزشتہ دنوں ہم نے پینسل کے حروفِ غلط مٹانے والے سب سے بڑے ربڑ (اریزر) کے بارے میں بتایا تھا اور اب جاپان کے ایک فنکار نے بہت دلچسپ اریزر بنایا ہے جو استعمال کے ساتھ ساتھ ربڑ کے ساتھ لگی تصویر کو کچھ اس طرح بدلتا ہے کہ وہ جوان سے بوڑھی ہوجاتی ہے۔

ایشی کاوا کازووا نامی فنکار نے انسانی ہیولے کا اریزر بنایا ہے جسے اگر آپ سرکی جانب سے استعمال کریں تو اس کے بال کم ہونے لگتے ہیں اور ایک وقت میں وہ باقاعدہ گنجا ہوجاتا ہے۔

مزید استعمال پر اس کے سارے بال اڑجاتے ہیں اور یوں پھر ماتھا اور چہرے کے خدوخال غائب ہوجائیں گے۔ اس طرح بچے دلچسپ انداز میں اسے استعمال کرسکتے ہیں۔

ایشی کاوا نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر اریزر کی تفصیلات اور شکل شیئر کی ہے۔ اس میں چھوٹے قد کا تاجر نما انسان دھیرے دھیرے گنجا ہوتا رہتا ہے اور آپ کی غلطی اسے بھگتنی پڑتی ہے۔

Advertisement

لیکن انہوں نے ٹویٹ میں ایک دلچسپ جملہ لکھا ہے کہ آپ جتنا اپنا سر(دماغ) استعمال کریں گے، اس کے نتائج اتنے ہی بہتر ہوتے جاتے ہیں۔

اب تک ہزاروں افراد اس اہم اریزر کو پسند کرچکے ہیں اور سب ہی اسے خریدنے کی خواہش رکتھے ہیں۔ اس ربڑ کا نام ’سیلری مین‘ یا تنخواہ دار شخص رکھا گیا ہے۔

تاہم اس کی فروخت اور قیمت کے متعلق کچھ نہیں بتایا گیا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سوشل میڈیا ٹرینڈز فالو کرنے والے کن ذہنی امراض میں مبتلا ہوسکتے ہیں؟
بیماری کی صورت میں چیونٹیاں بھی انسانوں کی طرح احتیاطی تدابیر اختیار کرتی ہیں، تحقیق
غلطی سے ملازم 87 ہزار امریکی ڈالر کا مالک بن گیا، واپس کرنے سے انکار
بھارتی بینک کی وائی فائی آئی ڈی ’’پاکستان زندہ باد‘‘ کے نام سے تبدیل، ہنگامہ برپا ہوگیا
سال 2026 میں کتنے سورج اور چاند گرہن ہوں گے؟ جانیے
پلاسٹک سے پاک حیرت انگیز فولڈ ایبل واٹر بوتل تیار
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر