
آج ہم آپکو اس عام نظر آنے والے بال پین کی خصوصیات بتائیں گے جس کو جان کر شاید آپ کے ہوش ہی اُڑ جائیں گے۔
لاس ویگاس میں کنزیومر الیکٹرونکس شو (سی ای ایس) کے موقع پر نووا نامی کمپنی نے اس اسمارٹ بال پین کو متعارف کرایا، بظاہر اس بال پین میں موشن سنسرز اور 3 کیمرے نصب ہیں جو آپ کی تحریر کو ڈیجیٹل ورژن میں محفوظ کرتے ہیں۔
آپ اپنی تحریر اور خاکوں کو رئیل ٹائم میں ڈیجیٹل دنیا پر کمپنی کی ایپ کے ذریعے شیئر کرسکتے ہیں۔
کمپنی کے مطابق تمام ڈیٹا اینڈ ٹو اینڈ انکرپٹڈ ہوگا، اس بال پین کی موٹائی بھی زیادہ نہیں جبکہ کیمرے اور سنسرز نب کے پاس نصب ہیں۔
اس میں ایک انفراریڈ لائٹ سنسر بھی موجود ہے جس سے کم روشنی میں بھی اس پین کو استعمال کرنا ممکن ہے۔
یہ بھی پڑھیں: دنیا کی پہلی ایئرکنڈیشنڈ ہائی وے کس ملک میں تعمیر ہو رہی ہے؟ جانیے
کمپنی کے مطابق یہ بال پین 4096 پریشر لیول کو ڈیٹیکٹ کرسکتا ہے۔
سنگل چارج پر یہ بال پین 2 گھنٹے تک استعمال کیا جاسکتا ہے اور پھر اسے چارجنگ اسٹینڈ پر رکھنا ہوتا ہے۔
یہ پین اسی وقت کام کرتا ہے جب وہ کاغذ کو چھوتا ہے جس کا مقصد بیٹری لائف کو تحفظ فراہم کرنا ہے، بال پین تحریر کو بلیو ٹوتھ کے ذریعے فون سے شیئر کرتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: یہ بھی پڑھیں:کریڈٹ کارڈ کا کچن میں بھی استعمال ہوسکتا ہے؛ مگر کیسے؟
یاد رہے کہ اس بال پین کو اگست 2023 میں 279 ڈالرز میں فروخت کے لیے پیش کیا جائے گا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News