
آزادی کے وقت کا ایک ریلوے ٹکٹ سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے، یہ ٹکٹ پاکستان میں راولپنڈی اور امرتسر کے درمیان سفر کے لیے ہے۔
یہ ٹکٹ نو افراد کے لیے جاری کیا گیا ہے، سوشل میڈیا پر اتنے پرانے ٹکٹ اور قیمتیں دیکھ کر لوگ حیران ہوگئے۔
اس وقت نو لوگوں کے ٹکٹ کے لیے صرف 36 روپے اور 9 آنا وصول کیے جاتے تھے۔
لوگ آج ٹکٹ کی قیمت سے اس کا موازنہ کر رہے ہیں اور سوشل میڈیا پر اپنے ردعمل کا اظہار بھی کر رہے ہیں۔
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والے ریل ٹکٹ کو پاکستان ریل لورز کے نام سے ایک پیج نے فیس بک پر شیئر کیا ہے۔
ٹکٹ کی تصویر شیئر کرتے ہوئے پاکستان ریل لورز نے لکھا کہ 17-09-1947 کو آزادی کے بعد جاری ہونے والے ٹرین ٹکٹ کی تصویر، 9 افراد کے لیے راولپنڈی سے امرتسر تک کے سفر کے لیے، جس کی قیمت 36 روپے اور 9 انا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News