Advertisement
Advertisement
Advertisement

دنیا کے چند شہروں کے ایسے نام جن کو سُن کر آپ حیران ہوجائیں گے

Now Reading:

دنیا کے چند شہروں کے ایسے نام جن کو سُن کر آپ حیران ہوجائیں گے

آج ہم آپکو دینا کے کئی ممالک کے ایسے شہروں اور قصبوں کے نام بتائیں گے جن کو سُن کر آپ حیران ہوجائیں گے۔

یقین کرنا مشکل ہوگا مگر ایسے شہروں یا قصبوں کی تعداد کم نہیں جن کے نام عجیب و غریب ہیں۔

دنیا میں کسی جگہ کا سب سے بڑا نام

نیوزی لینڈ کے ایک جزیرے کا نام Taumatawhakatangihangakoauauotamateaturipukakapikimaungahoronukupokaiwhenuakitanatahu ہے جو خود وہاں کے مقامی افراد کے لیے بولنا بھی ناممکن ہے۔

85 حروف پر مشتمل اس نام کی بجائے مقامی افراد اسے Taumata یا Taumata Hill کہتے ہیں۔

Advertisement

اس انوکھے نام کو وہاں کے ایک مقامی جنگجو کے نام سے اخذ کیا گیا ہے اور یہ دنیا میں کسی مقام کا سب سے طویل نام بھی ہے۔

داستانوں کے مطابق اس جنگجو کا بھائی ایک قبیلے کے ساتھ جنگ میں مارا گیا تھا جس کے بعد وہ پہاڑی پر بانسری بجا کر غم کا اظہار کرتا تھا۔

Llanfair­pwllgwyngyll­gogery­chwyrn­drobwll­llan­tysilio­gogo­goch

یہ ویلز کے ایک بڑے قصبے کا نام ہے جس کو بولنا ہی بہت مشکل ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بعض ٹی شرٹ میں وی کی شکل کیوں بنی ہوتی ہے؟ دلچسپ وجہ جانیے

ویسے یہ ویلش زبان کا لفظ ہے جس کا مطلب St Mary’s church in the hollow of the white haze ہے۔

Advertisement

گوگوگوگو

یہ مڈغاسکر کا شہر ہے اور اس کا نام گوگوگو گو کیوں رکھا گیا ہے یہ واضح نہیں۔

لوسٹ

شاید یہ اسکاٹ لینڈ کا ایسا شہر ہے جہاں لوگ گم ہوجاتے ہوں گے جب ہی اس کا نام لوسٹ رکھ دیا گیا۔

وائے ناٹ

امریکی ریاست نارتھ کیرولائنا میں یہ شہر واقع ہے۔

Advertisement

اس کے عجیب نام کی وجہ یہ ہے کہ یہاں رہنے والی برادری کے لیے 2 علیحدہ الفاظ وائے اور ناٹ استعمال ہوتے تھے اور اسی کی وجہ سے شہر کا نام ہی وائے ناٹ رکھ دیا گیا۔

بیٹ مین

جی ہاں اس مشہور زمانہ سپر ہیرو کے نام سے ایک شہر بھی موجود ہے جو ترکیہ میں ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کریڈٹ کارڈ کا کچن میں بھی استعمال ہوسکتا ہے؛ مگر کیسے؟

مگر یہ نام سپرہیرو پر نہیں رکھا گیا بلکہ ترک زبان میں یہ لفظ پیمانے کے طور پر استعمال ہوتا ہے اور وہاں بہنے والے دریا کو دریائے بیٹ مین کہا جاتا ہے، جس پر شہر کا نام رکھا گیا۔

نارمل

Advertisement

امریکی ریاست الینواس میں یہ قصبہ واقع ہے اور اس کا نام رکھنے کی وجہ وہاں کی یونیورسٹی ہے۔

1865 میں وہاں ایک خصوصی اسکول کے قیام کے بعد یہ نام رکھا گیا جسے نارمل اسکول کہا جاتا تھا، یہ اسکول بعد میں یونیورسٹی میں بدل گیا۔

روٹن ایگ

آسٹریا کے اس گاؤں کا نام روٹن ایگ (گندہ انڈہ) درحقیقت ایک کھنڈر بن جانے والے قلعے کی وجہ سے رکھا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: جہاز کی کھڑکی میں سوراخ کیوں ہوتا ہے؟ اہم راز جانیے

وائے

Advertisement

امریکی ریاست ایریزونا میں یہ شہر موجود ہے اور اس کے نام کی وجہ بھی بہت دلچسپ ہے۔

درحقیقت اس کا نام 2 بڑی سڑکوں روٹ 85 اور 86 کی وجہ سے پڑا جو ایک دوسرے سے وائے انٹرسیکشن میں ملتی تھیں اور اس طرح شہر کا نام ہی وائے رکھ دیا گیا۔

ڈرامہ

یہ یورپی ملک یونان کے ایک شہر کا نام ہے جو درحقیقت قدیم یونانی بستی ہے جسے پرانے زمانے میں Dyrama کہا جاتا تھا جو اب ڈرامہ بن گیا ہے۔

نو وئیر ایلس

آسٹریلیا کے اس قصبے کے انوکھے نام کی وجہ تو واضح نہیں، مگر مانا جاتا ہے کہ اس نام رکھنے کی وجہ ایک سڑک بنی جو ایسے مقام پر جاتی تھی جس کا کوئی نام نہیں تھا۔

Advertisement

Å

دنیا میں کسی جگہ کا سب سے بڑا نام تو آپ نے اوپر پڑھ ہی لیا ہوگا اب ناروے کے قصبے کے بارے میں بھی جان لیں جس کا نام بس ایک حرف پر مبنی ہے۔

درحقیقت اتنا چھوٹا نام پبلسٹی کے لیے نہیں رکھا گیا بلکہ یہ ایک قدیم Norse لفظ ہے جو چھوٹے دریا کے لیے استعمال ہوتا تھا اور اسی کی وجہ سے یہ Å کہلاتا ہے، اسے دنیا کا مختصر ترین نام بھی مانا جاتا ہے۔

واگا واگا

آسٹریلیا کے اس شہر کا نام اس ملک کے قدیم باشندوں کی زبان میں رکھا گیا ہے اور اس کا مطلب بہت زیادہ کوے ہوتا ہے، جو اس علاقے میں کافی تعداد میں موجود ہیں۔

نو نیم

Advertisement

امریکی ریاست کولوراڈو کے ایک قصبے نو نیم (اردو میں کہا جائے تو بے نام) کے نام کی وجہ سڑک کی تعمیر سے جڑی ہے۔

اس سڑک کی تعمیر کے دوران جب ایک ایگزٹ روٹ کو بنایا گیا تو اس پر عارضی طور پر نو نیم کا سائن بورڈ لگا دیا گیا، بس اس کے بعد قصبے کا نام ہی یہ ہوگیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
میری بیٹی کو جنات نے اغوا کرلیا، بازیاب کرایا جائے، لاہور ہائیکورٹ میں عجیب و غریب کیس کی سماعت
محبوبہ کا فون مصروف رہا، نوجوان نے غصے میں آ کر پورے گاؤں کی بجلی کاٹ دی، ویڈیو وائرل
امیر ہونے کا آسان سا گر؛ یہ نایاب نوٹ آپ کو بنا سکتا ہے کروڑ پتی!
چاند کا رنگ سرخ کیوں ہو جائے گا؟ 7 ستمبر کو حقیقت سامنے آ رہی ہے
امریکا میں انسانی گوشت کھانے والے کیڑے کا پہلا کیس رپورٹ
کیا آپ جانتے ہیں؟ دنیا کے 2 ملک جہاں ایک بھی یونیورسٹی موجود نہیں!
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر