ان دنوں سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو بڑے پیمانے پر گردش کر رہی ہے جس میں بھارتی ریاست اتر پردیش کے علی گڑھ کی سڑکوں پر ایک بھوت کو چلتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ جبکہ علی گڑھ کے کچھ رہائشیوں نے فوٹیج کو ترمیم شدہ قرار دے کر مسترد کر دیا۔
دوسروں کو یقین تھا کہ یہ حقیقی ہے، وسیع پیمانے پر شیئر کی جانے والی فوٹیج نے علی گڑھ کے مقامی لوگوں میں خوف و ہراس پھیلا دیا ہے۔
غیر معمولی سرگرمیوں کی افواہیں یا شہر میں بھوت کا شکار ہونے کی افواہیں سب سے پہلے اس وقت سامنے آئیں جب یہ ویڈیو 24 جنوری کو آن لائن منظر عام پر آئی۔
بننا دیوی پولیس اسٹیشن کے قریب بنائی گئی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ گلی بلکل سنسان ہے اور اچانک سے سفید لباس میں ملبوس ایک شخصیت سڑک پر نمودار ہوتی ہے اور آگے کی طرف چلتی ہے۔
ایک اور ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی جس میں اسی شخص کو بلڈنگ کی چھت پر بیٹھے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔
बनारस में छतों पर एक सफेद कपड़ा पहने भूत के चलने का वीडियो तेजी से वायरल हो रहा है, चश्मदीदों ने पुलिस से जांच की मांग की है… pic.twitter.com/e8KqvvYIr0
— Banarasians (@banarasians) September 22, 2022
یہ پہلا موقع نہیں ہے جب اس طرح کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہو۔
پچھلے سال وارانسی میں ایک سفید پوش ‘بھوت’ چھتوں پر چلنے کی ویڈیو وائرل ہوئی تھی۔ افراتفری اس وقت شروع ہوئی جب بڑی گبی کے علاقے میں واقع وی ڈی اے کالونی کی ایک ویڈیو واٹس ایپ پر وائرل ہوئی، جس میں ایک خاتون سفید گاؤن میں تیرتی ہوئی نظر آئی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News