Advertisement
Advertisement
Advertisement

کیڑوں کی خارج کردہ روشنی سے دمتکی ہوئی سرنگ کی کہانی

Now Reading:

کیڑوں کی خارج کردہ روشنی سے دمتکی ہوئی سرنگ کی کہانی

یہ دنیا عجائبات سے بھری ہے اور آسٹریلیا کے علاقے ہیلنس برگ میں ایک طویل لیکن متروک ریلوے سرنگ میں اب ایسے کیڑوں نے بسیرا کرلیا ہے جو رات کے وقت دمکتی نیلی روشنی خارج کرتے ہیں۔

نیوساؤتھ ویلزمیں واقع اس جگہ پر اب سیاحوں کا تانتا بندھا رہتا ہے اور دلچسپ بات یہ ہے کہ سرنگ بھوتوں اور آسیب کی کہانیوں کی شہرت بھی رکھتی ہے۔

یہاں حیاتیاتی طور پر روشنی خارج کرنے والے حشرات نے ڈیرہ جمالیا ہے۔

1889 میں تعمیر کی گئی اس 624 میٹر طویل سرنگ کا نام ’میٹروپولیٹن ٹنل‘ ہے۔ ایک زمانے میں یہ بہت مصروف رہی اور اس کے بعد اسے بند کردیا گیا۔ کئی عشروں تک بند رہنے والی سرنگ میں حشرات الارض کا مسکن بن گیا اور یوں جب 1995 میں اسے دوبارہ کھولا گیا تو یہاں روشنی خارج کرنے والے ننھے مہمان بھی کروڑوں کی تعداد میں موجود تھے۔

Advertisement

اب رات کو روز یہاں خوبصورت روشنیوں کا ایک شو ہوتا ہے جس کی چھت پر لاکھوں روشنی بھرے حشرات نظر آتے ہیں۔

لیکن روشنی خارج کرنے والے یہ حساس کیڑے خود روشنی سے بیزار ہیں اور جب سیاح ان پر ٹارچ ڈالتے ہیں تو یہ وہاں سے بھاگ جاتے ہیں۔

اس طرح لوگوں کی آمدورفت سے متاثر ہوکر وہاں تابندہ کیڑوں کی تعداد کم ہونے لگی ہے۔

اس کے بعد انتظامیہ نے 2019 میں دوبارہ اس سرنگ کو بند کرکے لوگوں کی آمدورفت پر پابندی عائد کردی ہے تاکہ اس ننھی مخلوق کو دوبارہ پھلنے پھولنے کا موقع مل سکے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سال 2026؛ رمضان المبارک کا آغاز کب سے ہوگا؟ تاریخ کی پیشگوئی
ہوا میں معلق رہ کر بجلی بنانے والی انوکھی ونڈ ٹربائن تیار
انسانیت کے ماتھے کا جھومر؛ فرانسیسی اداکارہ اڈیل ہینل کی فلسطین کیلئے قربانی
جلد پر ٹیٹو کی مقبولیت کم، اب کونسا ٹیٹو ٹرینڈ بن گیا
مکھیاں دور، گائے پُرسکون؛ انوکھا نوبل انعام، جاپانی محققین کے نام
فریکچر کو دھاتی پلیٹ یا راڈ کے بغیر جوڑنا ہوا اب ممکن؛ چین نے گلو تیار کرلیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر