Advertisement
Advertisement
Advertisement

کونسے برج کی وہ کونسی عادت ہے جو دوسروں کو غصہ دلانے میں ایک منٹ نہیں لگاتی، جانیے

Now Reading:

کونسے برج کی وہ کونسی عادت ہے جو دوسروں کو غصہ دلانے میں ایک منٹ نہیں لگاتی، جانیے

آج ہم آپکو بتائیں گے کہ کونسے برج کی وہ کونسی عادت ہے جو دوسروں کو غصہ دلانے میں ایک منٹ نہیں لگاتی۔

ہر شخص کی کوئی نا کوئی ایسی عادت ضرور ہوتی ہے جو سامنے والے کے لیے پریشان کن ثابت ہوتی ہے۔

برج عقرب

اس ستارے سے تعلق رکھنے والے لوگ دوسروں کے سامنے یہ دکھاوا کریں گے کہ وہ رحم دل نہیں ہیں، نا ہی ان کے سینے میں دل ہے، وہ اپنے آپ کو بہت ہی سخت دکھاتے ہیں جب کہ سامنے والا ان کے مزاج سے بخوبی واقف ہوگا۔

برج میزان

Advertisement

برج میزان کے قریبی افراد ان سے اس لیے خار کھاجاتے ہیں کیونکہ یہ لوگ کچھ زیادہ ہی کھلے دل کے مالک ہوتے ہیں، اور سامنے والے کا کہا گیا ہر کام کرنے کو تیار ہوجاتے ہیں۔

میزان افراد کی ڈکشنری میں ‘نا’ کا لفظ ہی نہیں ہوتا۔

برج جوزا

جوزا افراد بات چیت کے بہت شوقین ہوتے ہیں، بعض اوقات انہیں خاموش کروانا مشکل ہوجاتا ہے، ان کے پاس ہمیشہ ہی بولنے کے لیے کچھ نا کچھ ضرور ہوتا ہے۔

لہٰذا ان کی یہ ہی عادت سامنے والے کی اکتاہٹ کی وجہ بن جاتی ہے۔

 برج حمل

Advertisement

برج حمل کے لوگ بہت ہی بے باک ہوتے ہیں، یہ بغیر کسی کا لحاظ کیے سامنے والے کے منہ ہر کچھ بھی بول سکتے ہیں۔

اسی لیے اکثر انہیں زیادہ بولنے اور منہ پھٹ ہونے کے باعث پریشانی کا بھی سامنے کرنا پڑتا ہے۔

برج ثور

ضدی اور انا پرست اگر کوئی برج ہے، تو وہ ہے ثور، یہ افراد کبھی اپنی غلطی تسلیم کرنے کے لیے تیار نہیں ہوتے۔

ثور برج سے تعلق رکھنے والے افراد کی یہی عادت سامنے والے کے لیے ناگواری کا باعث بن جاتی ہے۔

 برج سرطان

Advertisement

سرطان افراد کو بہت جلدی غلط فہمیاں ہوجاتی ہیں، یہ بغیر سوچے سمجھے کسی بھی بات پر ردعمل دینے کے عادی ہوتے ہیں اسی لیے یہ سمجھ ہی نہیں پاتے کہ بات کیا ہورہی ہے اور ہر بات کو غلط سمت میں لے جاتے ہیں جس سے سامنے والا پریشان ہوجاتا ہے۔

برج اسد

برج اسد کے افراد بد زبان ہوتے ہیں، یہ افراد کسی کی نہیں سنتے بس اپنا سنانا جانتے ہیں، ان لوگوں کی یہ عادت انہیں  کئی بار مشکل میں ڈالتی ہے لیکن یہ پھر بھی نہیں سنبھلتے۔

 برج سنبلہ

یہ افراد ہر چیز میں معیار دیکھنے کی کوشش کرتے ہیں، یعنی یہ لوگ اپنے معیار سے کم میں بات ہی نہیں کرتے، انہیں جو چیز پسند ہوگی وہ ہی لیں گے یا اسے حاصل کرنے کی کوشش کریں گے۔

برج قوس

Advertisement

برج قوس کے افراد دوسروں کے مشوروں کو گھاس ہی نہیں ڈالتے پھر چاہے وہ ان کا کتنا ہی قریبی کیوں نا ہو،  یہ افراد اپنی من مانی کرنے کے عادی ہوتے ہیں۔

برج جدی

ماہرین کے مطابق برج جدی کے افراد زیادہ تر منفی ذہن کے مالک ہوتے ہیں، کوئی بھی کام ہو یا چاہے کوئی بھی بات، ان کا ذہن پہلے اس کے منفی پہلو پر جائے گا۔

برج جدی کے افراد کی اسی عادت کے باعث لوگ ان سے اکتا جاتے ہیں۔

برج دلو

برج دلو کے افراد سامنے والے کو پاگل بھی کرسکتے ہیں، کیونکہ یہ بات چیت میں ایسے دلائل دیں گے کہ سامنے والا سر کھجاتا رہ جائے گا، ان افراد کی ہر بات میں اپنی رائے ضرور ہوتی ہے۔

Advertisement

برج حوت

یہ افراد بہت ہی خود پسند اور خود ترس ہوتے ہیں، انہیں ہر چیز میں ہمدردیاں سمیٹنے کی عادت ہوتی ہے، ان کی یہ ہی عادت دوسروں کو ناقابلِ پسند اور ناقابلِ برداشت گزرتی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
میری بیٹی کو جنات نے اغوا کرلیا، بازیاب کرایا جائے، لاہور ہائیکورٹ میں عجیب و غریب کیس کی سماعت
محبوبہ کا فون مصروف رہا، نوجوان نے غصے میں آ کر پورے گاؤں کی بجلی کاٹ دی، ویڈیو وائرل
امیر ہونے کا آسان سا گر؛ یہ نایاب نوٹ آپ کو بنا سکتا ہے کروڑ پتی!
چاند کا رنگ سرخ کیوں ہو جائے گا؟ 7 ستمبر کو حقیقت سامنے آ رہی ہے
امریکا میں انسانی گوشت کھانے والے کیڑے کا پہلا کیس رپورٹ
کیا آپ جانتے ہیں؟ دنیا کے 2 ملک جہاں ایک بھی یونیورسٹی موجود نہیں!
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر