Advertisement
Advertisement
Advertisement

ایئر پورٹ پر مسافر کے بیگ سے 4 فٹ لمبا سانپ برآمد

Now Reading:

ایئر پورٹ پر مسافر کے بیگ سے 4 فٹ لمبا سانپ برآمد

امریکی ایئرپورٹ پر ایک عجیب وغریب واقعے میں مسافر کے بیگ میں چھپے 4 فٹ لمبے سانپ کو کیمرے کی مدد سے پکڑ لیا گیا۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکا کے ٹمپا انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ایک خاتون مسافر نے کیری آن بیگ میں 4 فٹ لمبے سانپ کو لے کر طیارے میں داخل ہونے کی کوشش کی۔

بیگ کو جب اسکریننگ سے گزارا گیا تو بیگ میں ایک مشکوک چیز کی موجوگی کا احساس ہوا جسے بڑی احتیاط سے لیپ ٹاپ وغیرہ کے ساتھ پیک کر کے رکھا گیا تھا۔

عملے نے خاتون مسافر سے کیری آن بیگ کھولنے کا کہا، تلاشی کے دوران اس میں سے ایک سانپ نکل آیا۔ چار فٹ لمبے سانپ کو دیکھ کر مسافروں میں کھلبلی مچ گئی۔

عملے نے سانپ کو اپنی تحویل میں لے لیا، خاتون مسافر نے بتایا کہ یہ سانپ ان کا پالتو جانور اور بے ضرر ہے۔ وہ ہر جگہ اسے اپنے ساتھ رکھتی ہے، یہ سانپ انھیں جذباتی سہارا دیتا ہے۔

Advertisement

ایئرلائن کمپنی نے مؤقف اپنایا کہ طیارے میں جن پالتو جانوروں کو لانے کی اجازت ہے اس میں سانپ شامل نہیں، امریکا کے چند ہی ایئرپورٹ پر سانپ کو لے جانے کی اجازت ہے لیکن وہ بھی صرف چیک ان بیگ میں لے جا سکتے ہیں۔

خیال رہے کہ خاتون کے بیگ سے ملنے والا سانپ لاطینی امریکا میں پایا جاتا ہے اور یہ زہریلا تو نہیں ہوتا تاہم یہ اپنے شکار کو جکڑ کر مارنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سال 2026؛ رمضان المبارک کا آغاز کب سے ہوگا؟ تاریخ کی پیشگوئی
ہوا میں معلق رہ کر بجلی بنانے والی انوکھی ونڈ ٹربائن تیار
انسانیت کے ماتھے کا جھومر؛ فرانسیسی اداکارہ اڈیل ہینل کی فلسطین کیلئے قربانی
جلد پر ٹیٹو کی مقبولیت کم، اب کونسا ٹیٹو ٹرینڈ بن گیا
مکھیاں دور، گائے پُرسکون؛ انوکھا نوبل انعام، جاپانی محققین کے نام
فریکچر کو دھاتی پلیٹ یا راڈ کے بغیر جوڑنا ہوا اب ممکن؛ چین نے گلو تیار کرلیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر