Advertisement
Advertisement
Advertisement

کیا آپ کی آنکھوں سے بھی بیٹھے بیٹھے پانی نکلتا ہے؟ اس کی وجہ جانیے

Now Reading:

کیا آپ کی آنکھوں سے بھی بیٹھے بیٹھے پانی نکلتا ہے؟ اس کی وجہ جانیے

آج ہم آپکو بتائیں گے کہ بعض افراد کی آنکھوں سے بیٹھے بیٹھے پانی کیوں نکلتا ہے۔

حقیقی معنوں میں آنکھ سے بہنے والا ہر پانی آنسو نہیں ہوتا ہے اور نہ ہی وہ بندہ رو رہا ہوتا ہے تو سوال یہ ہے کہ رونے کے علاوہ کب کب ہماری آنکھوں سے پانی بہتا ہے اور اس کا سبب کیا ہوتا ہے؟

موسم

موسم میں ہونے والی تبدیلی آنکھوں میں تبدیلی کا سبب بھی بن سکتی ہے جس کی وجہ ہوا میں الرجی کے ذرات اور نمی کی مقدار میں تبدیلی بھی ہو سکتی ہے۔

سردی کے موسم میں جب ہمارے گھروں کا اندرونی ماحول گرم ہوتا ہے تو ہمارے اردگرد کا ماحول خشک ہو جاتا ہے جس کی وجہ سے آنکھیں نمی کی مقدار کو برقرار رکھنے کے لیے پانی خارج کرتی ہیں تاکہ آنکھوں کے لینس کو کوئی نقصان نہ پہنچے۔

Advertisement

الرجی

عام طور پر بہار کے موسم میں فضا میں ایسے ذرات شامل ہو جاتے ہیں جو کہ اگر آنکھ میں داخل ہوں یا سانس میں شامل ہو تو آنکھوں میں الرجی کا سبب بن جاتے ہیں اور ان کی وجہ سے آنکھوں سے پانی بہنا شروع ہو جاتا ہے۔

پنک آئی

پنک آئی آنکھ کی وائرس کے سبب ہونے والی ایک بیماری ہے جس کا علاج کسی اینٹی بایوٹک سے نہیں کیا جا سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کیا آپ آنکھوں کے نیچے سیاہ حلقے بننے کی وجوہات جانتے ہیں؟

اس میں آنکھ پنک رنگ کی ہو جاتی ہے اور اس میں سوزش بھی ہوتی ہے جس کی وجہ سے آنکھوں سے پانی بہنا شروع ہو جاتا ہے۔

Advertisement

یہ تکلیف وقت کے ساتھ ساتھ خود ہی ٹھیک ہو جاتی ہے۔

نزلہ زکام

عام طور پر نزلہ زکام کی صورت میں سانس کی نالی میں سوزش ہو جاتی ہے اور اس کے اثرات آنکھ پر بھی مرتب ہو سکتے ہیں اور اس صورت میں ناک کے ساتھ ساتھ آنکھوں سے بھی پانی نکلنا شروع ہو جاتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: آنکھوں کے گرد سیاہ حلقوں کے لیے چند حیرت انگیز ماسک

اس کے علاوہ چھینک آنے کی صورت میں بھی آنکھوں سے پانی جاری ہو سکتا ہے۔

پیاز کاٹتے ہوئے

Advertisement

کچھ افراد کو پیاز کاٹتے ہوئے بھی آنکھوں سے پانی کے نکلنے کی تکلیف ہو سکتی ہے اس کا سبب یہ قرار دیا جاتا ہے کہ جب پیاز کو کاٹا جاتا ہے تو اس میں سے ایک قسم کا ایسڈ خارج ہوتا ہے جو ہوا کے ساتھ آنکھوں میں داخل ہو کر پانی کے بہنے کا سبب بنتا ہے۔

ان سب باتوں کے علاوہ آنکھ میں لگنے والی چوٹ یا کانٹیکٹ لینسز کا استعمال یا پھر میک اپ وغیرہ کے استعمال کے سبب بھی آنکھ متاثر ہو سکتی ہے اور آنکھ سے پانی بہنا شروع ہو سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: موسم سرما کے دوران جسم میں ہونے والی ان تبدیلیوں سے واقف ہیں

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
میری بیٹی کو جنات نے اغوا کرلیا، بازیاب کرایا جائے، لاہور ہائیکورٹ میں عجیب و غریب کیس کی سماعت
محبوبہ کا فون مصروف رہا، نوجوان نے غصے میں آ کر پورے گاؤں کی بجلی کاٹ دی، ویڈیو وائرل
امیر ہونے کا آسان سا گر؛ یہ نایاب نوٹ آپ کو بنا سکتا ہے کروڑ پتی!
چاند کا رنگ سرخ کیوں ہو جائے گا؟ 7 ستمبر کو حقیقت سامنے آ رہی ہے
امریکا میں انسانی گوشت کھانے والے کیڑے کا پہلا کیس رپورٹ
کیا آپ جانتے ہیں؟ دنیا کے 2 ملک جہاں ایک بھی یونیورسٹی موجود نہیں!
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر