
2023 میں پہلا کروڑ پتی بننے والا شخص کون ہے؟ جانیے
متحدہ عرب امارات میں کافی شاپ کا ملازم راتوں رات کروڑ پتی بننے والا پہلا شخص ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق رسل ریز نامی کافی شاپ کے منیجر نے یو اے ای کے لکی ڈرا میں 15 ملین درہم پاکستانی (33 کروڑ روپے) جیت لیے، انہیں 2023 کا پہلا کروڑ پتی شخص قرار دیا گیا ہے۔
عرب میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رسل ریز نامی شخص کا کہنا ہے کہ14 جنوری کی صبح 7 بجکر 22 منٹ پر 333 روپے کا ٹکٹ خریدا اور رات 12 بجکر 45 منٹ پر مجھے کال موصول ہوئی تھی اس رات میری نیند ہی اڑ گئی تھی۔
انہوں نے کہا کہ’ مجھے ابھی تک یقین نہیں آرہا کہ میں 15 ملین درہم جیت چکا ہوں ان پیسوں سے میں مالی طور پر مستحکم ہوجاؤں گا ‘۔
رسل ریز نے کہا کہ ’جیتنے کے بعد سب سے پہلے اپنے بھائی کو گلے لگایا تو اس نے کہا کہ تم مجھ سے مذاق کررہے ہو ‘۔
کروڑ پتی بننے والے رسل ریز نے کہا کہ’اہلیہ بھی ان میں شامل تھیں جنہیں سب سے پہلے اطلاع دی گئی وہ بھی میری بات پر یقین نہیں کررہی تھیں ‘۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News