
آج ہم آپکو بتائیں گے کہ دنیا کی پہلی ایئرکنڈیشنڈ ہائی وے کس ملک میں تعمیر ہو رہی ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق متحدہ عرب امارات کی ریاست دبئی میں دو کلو میٹر طویل ایئرکنڈیشنڈ ہائی وے کی تعمیر کی تیاریاں شروع کردی گئی ہیں جبکہ یہ دبئی ساؤتھ میں اپنی نوعیت کا پہلا منصوبہ ہوگا۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ بلیوارڈ کمرشل ایریاز، ریستوران، مووی تھیٹر، بچوں کے کھیل کے میدان، زیر زمین پارکنگ، لگژری ولاز، رہائش گاہیں اور دیگر تفریحی مقامات اس شاہراہ میں شامل ہوں گے۔
دبئی ساؤتھ میں تعمیر کیے جانے والے اس پروجیکٹ میں اپنی نوعیت کا پہلا دو کلومیٹر طویل ایئر کنڈیشنڈ بلیوارڈ ہوگا جس سے روزانہ کی بنیاد پر کمیونٹی کے باہر سے ایک لاکھ سیاحوں کی آمد متوقع ہے۔
شیشے سے ڈھکے ہوئے پیدل چلنے والوں کے لیے بلیوارڈ میں شاپنگ ایریاز، کمرشل اسپیس، مختلف قسم کے کھانوں پر مشتمل ریسٹورنٹس، مووی تھیٹر، نائٹ لائف کی سہولت، بچوں کے پلے ایریاز، زیر زمین کار پارکنگ اور بہت کچھ شامل ہے۔
15 ملین مربع فٹ زمین پر محیط اس منصوبے کے ماسٹر پلان کنسلٹنسی کے لیے ایک معاہدے پر دستخط کیے گئے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News