
رنگوں کی پہچان رکھنے والا طوطا دیکھ کر صارفین حیران
سوشل میڈیا پر اکثر جانوروں اور پرندوں کی ایسی ویڈیوز وائرل ہو جاتی ہیں جو صارفین کی توجہ اپنی جانب متوجہ کرلیتی ہیں۔
ایسی ہی ایک ویڈیو تیزی سے سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک طوطا گیم کھیل رہا ہے۔
https://twitter.com/i/status/1611649844313030656
وائرل ہونے والی ویڈیو میں طوطے کے آگے مختلف رنگوں کی باسکٹ رکھی گئی ہیں۔
ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ جس رنگ کی باسکٹ ہے اُس ہی رنگ کی گیند طوطا منہ میں دبا کر اُس ہی رنگ کی باسکٹ میں ڈال رہا ہے۔
سوشل میڈیا پروائرل ہونے والی اس ویڈیو کو صارفین کی جانب سے بہت پسند کیا جا رہا ہے۔
:مزید پڑھیں
https://www.bolnews.com/urdu/amazing/2022/11/173622/
سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے اس طوطے کی ویڈیو پر متعدد کمنٹس بھی کیےجا رہے ہیں۔
ایک صارف نے اس ویڈیو پر کمنٹ کرتے ہوئے کہا کہ میری تو آنکھوں کو ہی یقین نہیں آیا کہ آیا جانور یا پرندے بھی رنگوں کی پہچان رکھ سکتے ہیں۔
جبکہ ایک صارف نے کہا کہ طوطا دماغ کا تیز پرندہ مانا جاتا ہے۔
واضح رہے کہ سوشل میڈیا پر اکثر جانورں کی ایسی نت نئی حرکتیں کرنے کی ویڈیوز وائرل ہوتی رہتی ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News