منہ سے دھواں نکالنے والی کینڈی کھانے والے افراد کے لئے ماہرین نے خطرے کی گنٹی بجادی ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق انڈونیشیا کی وزارتِ صحت نے ٹک ٹاک پر ویڈیوز کی بھرمار کے بعد لوگوں کو مائع نائٹروجن میں ڈوبی ٹافی / کینڈی کھانے سے خبردار کیا ہے۔
ڈریگن بریتھ کو کھانے سے کچھ دیر تک منہ اور ناک سے دھواں نکلتا رہتا ہے۔
مائع نائٹروجن کی موجودگی سے اب تک کئی بچے معدے کی جلن اور دیگر امراض کا شکار ہوچکے ہیں۔

انڈونیشیا کی سڑکوں پر ان ٹافیوں اور کھانے کی اشیا کو مائع نائٹروجن میں ڈبو کر فروخت کیا جا رہا ہے جس سے اب تک دو درجن بچے متاثر ہوچکے ہیں، مقامی افراد اسے چکی بیولس کے نام سے پکارتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: بسکٹ کھانے کی وجہ سے کیا نقصان ہوسکتا ہے؟ نئی تحقیق نے سب کے ہوش اڑادیئے
انڈونیشیا کے طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ مائع نائٹروجن سانس اور معدے کی نالیوں میں شدید جلن پیدا کر سکتی ہے اور اس سے موت بھی واقع ہوسکتی ہے۔

ماہرین نے حکومت سے کہا ہے کہ اژدھے کی سانس والی مٹھائی پر مکمل پابندی عائد کی جائے اور انہوں نے اس ضمن میں والدین کو بھی محتاط رہنے کا مشورہ دیا ہے کہ وہ اپنے بچوں پر نظر رکھیں۔

مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
