
شارک کا لڑکی پر حملہ، دل دہلا دینے والی ویڈیو وائرل
شارک کا غوطہ خور لڑکی پر حملہ کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک غوطہ خور لڑکی جیسے ہی سمندرمیں غوطہ لگانے کے لیے جانے لگتی ہی تو یک دم ایک شارک اپنا منہ کھول کر اس پر حملہ کرنے لگتی ہیں۔
That moment she’s like, Nah 😱😭 pic.twitter.com/TvO70MS07n
— Best Videos 🎥🔞 (@_BestVideos) January 17, 2023
لڑکی کی ہمت اور حاظر دماغی نے اس کی زندگی بچا لی، جیسے ہی لڑکی نے شارک کو حملہ کرتا دیکھا تا اپنا کاسٹیوم اس کی جانب کر دیا اور خود پیچھے ہو گئی۔
وائرل ہونے والی اس ویڈیو نے صارفین کو حیرت میں مبتلا کر دیا ہے جبکہ متعدد سوشل میڈیا صارفی لڑکی کی حاظر دماغی پر اس کی تعریف کررہے ہیں۔
مزید پڑھیں
https://www.bolnews.com/urdu/latest/2021/10/163777/
اس سے قبل بھی ایسی ہی ایک ویڈیو سوشل مییڈیا پر وائرل ہوئی تھی جس میں پیراسیلنگ کے دوران شارک کے حملے نے ایک شخص کو زخمی کر دیا تھا۔
بحیرہ احمر میں ایک شخص پیراسیلنگ کے دوران شارک کے حملے کی زد میں آگیا تھا تاہم وہ اس حملے میں بال بال بچ بھی گیا تھا۔
ویڈیو میں دیکھا گیا تھا کہ اردن سے تعلق رکھنے والے ایک 37 سالہ شخص بحیرہ احمر میں پیراسیلنک کر رہے تھے کہ اچانک سے سمندر کے اندر سے شارک نے ان پر حملہ کردیا۔
حملے کے فوری بعد رسی سے بندھے اس شخص نے خود کو ہوا میں اڑا لیا۔
شارک کے اس حملے میں 37 سالہ شخص اپنے پیر کا پچھلہ حصہ کھو بیٹھے ہیں جبکہ ان کے جسم کی دیگر ہڈیاں بھی ٹوٹی ہیں۔
واضح رہے کہ شارک ان سمندری حیات میں سے ایک ہے جو اپنے شکار پر حملہ کرتے ہوئے ذرا بھی نہ دیر کرتی ہے اور نہ ہی اس میں پھرتی کی کمی ہوتی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News