نوجوان کو چلتی کار پر اسٹنٹ کرنا مہنگا پڑ گیا
بھارتی نوجوان کو چلتی کار کی ونڈو سے باہرنکل کرسیلفی بنوانا پہنگا پڑ گیا۔
سوشل میڈیا پروائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک لڑکا گاڑی کی پچھے کی ونڈو سے پوری طرح باہرنکلا ہوا ہے۔
ये कौनसे शूरवीर हैं जो पुलिस स्टीकर वाली गाड़ी से लटककर पुलिस साईरन-लाल बत्ती जलाकर हाईवे पर जनता की सुरक्षा कर रहे हैं ? @Uppolice pic.twitter.com/n4GLPSOKK9
— Swati Maliwal (@SwatiJaiHind) January 9, 2023
تاہم جیسے ہی اس لڑکے کی ویڈیو سوشل مڈیا پر وائرل ہوئی تو پولیس نے فوراً کارروائی شروع کر دی۔
وائرل ہونے کی کوشش میں بہت سے لوگ خطرناک کارنامے کرلیتے ہیں جس کی وجہ سے انہیں مشکلات کا بھی سامنا کرنا پڑ جاتا ہے۔
ویڈیو کے وائرل ہونے کے بعد دلی پولیس نے گاڑی کوضبط کرتے ہوئے کہا کہ گاڑی خطرناک طریقے سے چلائی جا رہی تھی جس کی وجہ سے ہم نے یہ ایکشن لیا۔
اس سے قبل بھارتی پولیس نے ایک نوجوان کو موٹر سائیکل پر خطرناک کرتب دکھانے پر گرفتار کیا تھا۔
بائیک پر خطرناک کرتب دکھانے کی ویڈیو اور تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی جس پر صارفین نے شدید تنقید بھی کی تھی ۔
ویڈیو وائرل ہوتے ہی اس نوجوان کو حراست میں لیا گیا ساتھ ہی موٹر سائیکل کو بھی ضبط کرلیا گیا تھا۔
اس واقع کے حوالے سے پولیس کا کہنا تھا کہ خطرناک اسٹنٹ کی ویڈیو ریکارڈنگ کرنے والوں کیخلاف بھی کارروائی کی جائے گی۔
واضح رہے کہ نوجون پر پولیس نے 4,200 کا جرمانہ بھی لگایا تھا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
