Advertisement
Advertisement
Advertisement

’شراب نہیں دودھ پیو‘؛ بھارتی سیاستدان نے شراب خانے کے باہر گائے باندھ دی

Now Reading:

’شراب نہیں دودھ پیو‘؛ بھارتی سیاستدان نے شراب خانے کے باہر گائے باندھ دی

بھارت کی سابق وزیراعلیٰ نے شراب کے خلاف احتجاج کا انوکھا طریقہ اپناتے ہوئے شراب خانے کے باہر گائے باندھ دی اور نعرے لگائے کہ شراب نہیں دودھ پیو۔

بھارتی میڈیا کے مطابق احتجاج کا یہ انوکھا طریقہ ریاست مدھیہ پردیش کی سابق وزیراعلیٰ اوما بھارتی نے اپنایا جو اس وقت بھی بھارتیہ جنتا پارٹی کی اہم رہنما کے طور پر کافی متحرک ہیں۔

اوما بھارتی کافی عرصے سے غریب شہریوں کو شراب چھوڑنے کی تلقین کرتی آئی ہیں اور اپنے دور وزارت اعلیٰ میں کئی اہم اقدامات بھی اُٹھائے تھے اور حکومتی سطح پر آگاہی مہم بھی چلائی تھی۔

خاطر خواہ کامیابی نہ ملنے کے باوجود اوما بھارتی نے ہار نہ مانی اور  شراب کی ایک دکان کے باہر گائے باندھ دی۔

اپنی تقریر میں انھوں نے زور دیا کہ غریب عوام شراب کے بجائے دودھ پینے میں قیمتی رقم خرچ کریں۔

Advertisement

اس موقع پر سابق وزیر اعلیٰ اوما بھارتی اور ان کے حامیوں نے ’شراب نہیں دودھ پیو‘ کے نعرے بھی لگائے جس پر شراب خانے کے مالک نے اپنی دکان بند کرنے میں ہی عافیت جانی۔

یاد رہے کہ گزشتہ برس کے وسط میں بھی اوما بھارتی نے شراب کی ایک دکان پر گائے کا گوبر پھینکا تھا اور اس واقعے سے چند ماہ قبل ایک اور دکان پر پتھر مار کر شراب خانے کو بند کرایا تھا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
میری بیٹی کو جنات نے اغوا کرلیا، بازیاب کرایا جائے، لاہور ہائیکورٹ میں عجیب و غریب کیس کی سماعت
محبوبہ کا فون مصروف رہا، نوجوان نے غصے میں آ کر پورے گاؤں کی بجلی کاٹ دی، ویڈیو وائرل
امیر ہونے کا آسان سا گر؛ یہ نایاب نوٹ آپ کو بنا سکتا ہے کروڑ پتی!
چاند کا رنگ سرخ کیوں ہو جائے گا؟ 7 ستمبر کو حقیقت سامنے آ رہی ہے
امریکا میں انسانی گوشت کھانے والے کیڑے کا پہلا کیس رپورٹ
کیا آپ جانتے ہیں؟ دنیا کے 2 ملک جہاں ایک بھی یونیورسٹی موجود نہیں!
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر