Advertisement
Advertisement
Advertisement

اسمارٹ فون میں وائی فائی انٹرنیٹ اسپیڈ سست کیوں ہوتی ہے؟ نئی وجہ سامنے آگئی

Now Reading:

اسمارٹ فون میں وائی فائی انٹرنیٹ اسپیڈ سست کیوں ہوتی ہے؟ نئی وجہ سامنے آگئی

اسمارٹ فون میں وائی فائی انٹرنیٹ اسپیڈ سست ہونے کی نئی وجہ سامنے آگئی ہے۔

وائی فائی راؤٹر کا استعمال ہر گھر میں ہوتا ہے اور کبھی وائی فائی کے سگنلز اتنے آہستہ ہو جاتے ہیں کہ موبائل میں نیٹ چلنا بند ہو جاتا ہے۔

جب بھی نیٹ کا مسئلہ ہوتا ہے کہ تو ہم فوراً نیٹ والے کو فون کرتے ہیں لیکن کبھی یہ نہیں سوچتے کہ کیا پتا مسئلہ ہماری طرف سے ہو۔

  آج ہم آپ کو ایسی چیزوں کے بارے میں بتانے والے ہیں جن کی وجہ سے ہمارے وائی فائی کے سگنلز آہستہ ہو جاتے ہیں۔

راؤٹر کی پوزیشن ٹھیک نہ ہونا

Advertisement

فون میں وائی فائی انٹرنیٹ اسپیڈ سست ہونے کی ایک بڑی وجہ راؤٹر کی غلط پوزیشن ہوتی ہے۔

دیواروں اور دروازوں کے قریب یا فرش پر رکھنے سے وائی فائی سگنل متاثر ہوتے ہیں۔

اسی طرح اگر راؤٹر دور جیسے سب سے آخری کمرے میں رکھا گیا ہے تو اس سے بھی انٹرنیٹ اسپیڈ متاثر ہوتی ہے۔

ایسی صورت میں راؤٹر کی پوزیشن بدل کر دیکھیں کہ وائی فائی کوریج کس حد تک بہتر ہوئی ہے۔

ایک وائی فائی نیٹ ورک چینل کے زیادہ صارفین

اگر کسی وائی فائی نیٹ ورک چینل کو زیادہ افراد استعمال کر رہے ہیں تو اس سے بھی فون پر انٹرنیٹ کی رفتار سست ہو جاتی ہے۔

Advertisement

بیشتر راؤٹرز آپ کے لیے مخصوص چینل منتخب کرتے ہیں تاہم اگر پڑوس کا وائرلیس نیٹ ورک بھی وہی چینل استعمال کررہا ہو تو سگنل متاثر ہوسکتے ہیں۔

ایک اچھا راؤٹر خودکار طور پر ان حالات میں چینل بدلنے کی کوشش کرتا ہے مگر پرانے یا سستے راؤٹر پہلے سے متعین چینل تک محدود رہتے ہیں۔

تو یہ محسوس ہو کہ آٹو سیٹنگ فائدہ مند نہیں تو راؤٹر کے ایڈمنسٹریٹر انٹرفیس میں جاکر خود چینل کو بدل دیں۔

دیگر ڈیوائسز کی مداخلت

سب سے عام وائرلیس ٹیکنالوجی 802.11 (وائرلیس جی) 2.4 گیگا ہرٹز فریکوئنسی پر کام کرتی ہے، متعدد وائرلیس مصنوعات جیسے مائیکرو ویو اوون کی فریکوئنسی بھی یہی ہوتی ہے، جس کے نتیجے میں ڈیوائس اور راؤٹر کے درمیان مداخلت ہوتی ہے۔

اس سے بچنے کے لیے اگر آپ ڈوئل بینڈ راؤٹر استعمال کررہے ہیں تو اسے 2.4 سے 5 گیگا ہرٹز پر سوئچ کردیں۔

Advertisement

5 گیگا ہرٹز سے نہ صرف انٹرنیٹ اسپیڈ بہتر ہوگی بلکہ دیگر وائرلیس نیٹ ورکس اور ڈیوائسز سے سگنل میں مداخلت بھی کم ہوجائے گی، کیونکہ اس فریکوئنسی کو زیادہ عام استعمال نہیں کیا جاتا۔

آپ کسی سست نیٹ ورک سے کنکٹ ہیں

وائی فائی سست ہونے کی ایک اور بڑی وجہ کسی سست نیٹ ورک سے فون کو کنکٹ کرنا ہے۔

گھر میں فلموں کو اسٹریم کرنے، ویڈیو گیمز ڈاؤن لوڈ کرنے یا دیگر اپ ڈیٹس کے نتیجے میں مجموعی انٹرنیٹ کی رفتار متاثر ہوتی ہے۔

اس نیٹ ورک سے کنکٹ ہونے پر اسمارٹ فونز پر بھی انٹرنیٹ اسپیڈ سست ہوتی ہے۔

آپ کا فون ہی سست ہے

Advertisement

فون میں انٹرنیٹ کی سست رفتار کئی بار کسی سست فون کی نشانی بھی ہوتی ہے۔

ہوسکتا ہے کہ وائی فائی کنکشن کی رفتار اچھی ہو، موبائل ڈیٹا کوریج بھی بہترین ہو مگر آپ کا فون اس رفتار کا ساتھ دینے سے قاصر ہو۔

موجودہ عہد میں ایپس اور ویب سائٹس کو زیادہ ریسورسز کی ضرورت ہوتی ہے، تو فون سست ہو تو اچھی انٹرنیٹ اسپیڈ سے بھی زیادہ مدد نہیں ملتی، کیونکہ فون کا ہارڈوئیر کسی ویب پیج کو رینڈر کرنے کے لیے زیادہ وقت لگاتا ہے۔

یہ مسئلہ پرانے یا سستے فونز میں زیادہ عام ہوتا ہے، مگر کئی بار مہنگے اور نئے فونز کے صارفین کو بھی اس کا سامنا ہوتا ہے۔

بہت زیادہ ایپس کو ڈاؤن لوڈ کرنے سے بھی فون کا ہارڈ وئیر سست ہو جاتا ہے۔

Advertisement
Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
میری بیٹی کو جنات نے اغوا کرلیا، بازیاب کرایا جائے، لاہور ہائیکورٹ میں عجیب و غریب کیس کی سماعت
محبوبہ کا فون مصروف رہا، نوجوان نے غصے میں آ کر پورے گاؤں کی بجلی کاٹ دی، ویڈیو وائرل
امیر ہونے کا آسان سا گر؛ یہ نایاب نوٹ آپ کو بنا سکتا ہے کروڑ پتی!
چاند کا رنگ سرخ کیوں ہو جائے گا؟ 7 ستمبر کو حقیقت سامنے آ رہی ہے
امریکا میں انسانی گوشت کھانے والے کیڑے کا پہلا کیس رپورٹ
کیا آپ جانتے ہیں؟ دنیا کے 2 ملک جہاں ایک بھی یونیورسٹی موجود نہیں!
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر