Advertisement
Advertisement
Advertisement

عین وقت پر دلہے نے شادی سے انکار کر دیا، وجہ حیران کن

Now Reading:

عین وقت پر دلہے نے شادی سے انکار کر دیا، وجہ حیران کن

بھارتی شہری نے عین وقت پر شادی سے انکار کر دیا جس کی وجہ جان کر شاید آپ بھی حیران رہ جائیں گے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ واقعہ بھارت کے شہر حیدرآباد میں پیش آیا جہاں سسرال کی جانب سے جہیز میں پرانا فرنیچر ملنے پر دلہے نے عین وقت پر شادی سے انکار کر دیا۔

رپورٹس کے مطابق دلہا بس ڈرائیور ہے اور اتوار کو اس کی شادی ہونے والی تھی تاہم جہیز میں پرانا فرنیچر ملنے کی خبر سن کر اس نے دلہن کے گھر جانے سے منع کرتے ہوئے شادی سے انکار کر دیا۔

دلہے کی جانب سے شادی سے انکار پر دلہن کے والد نے پولیس میں شکایت درج کرائی اور مقدمہ درج کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: بھارت کی معروف اداکارہ نے مسلمان سماجی کارکن سے شادی کرلی

Advertisement

دلہن کے والد نے میڈیا کو بتایا کہ جب میں شادی سے انکار کی وجہ پوچھنے دلہے کے گھر گیا تو لڑکے کے والد نے میرے ساتھ کافی بدتمیزی کی۔

انہوں نے بتایا کہ دلہے والوں نے جہیز میں جو سامان مانگا تھا میں غربت کی وجہ سے وہ مکمل طور پر انہیں نہیں دے سکا جبکہ دیا گیا فرنیچر بھی پرانا تھا جس وجہ سے لڑکے والوں نے شادی سے انکار کردیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ جہیز پر پابندی ایکٹ کی متعلقہ دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے اور مزید تحقیقات جاری ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: نارووال؛ شادی پر موبائل ،سوٹ اور لاکھوں روپے نچھاور

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
مکڑی کے جال بُننے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
دنیا کی سب سے محفوظ موٹر سائیکل متعارف
اسلام آباد کے آسمان پر حیرت انگیز قدرتی منظر؛ ویڈیو وائرل
ڈیم پر کرتب دکھانا مہنگا پڑگیا؛ نوجوان تیز بہاؤ کا شکار
میری بیٹی کو جنات نے اغوا کرلیا، بازیاب کرایا جائے، لاہور ہائیکورٹ میں عجیب و غریب کیس کی سماعت
محبوبہ کا فون مصروف رہا، نوجوان نے غصے میں آ کر پورے گاؤں کی بجلی کاٹ دی، ویڈیو وائرل
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر