Advertisement
Advertisement
Advertisement

استعمال شدہ پتی کے فوائد جان کر آپ حیران رہ جائیں گے

Now Reading:

استعمال شدہ پتی کے فوائد جان کر آپ حیران رہ جائیں گے

ٹی بیگ، چائے کی پتی کی وہ چھوٹی سے تھیلی ہوتی ہے جس کا استعمال کرتے ہوئے کبھی بھی کہیں بھی چائے بنائی جاسکتی ہے۔

اس کو استعمال کرنے کے لئے صرف گرم پانی درکار ہوتا ہے اور بس پھر حسب ضرورت چینی اور دودھ ڈال کر چائے کا مزہ لیا جاسکتا ہے۔

ان ٹی بیگس میں وہی پتی ہوتی ہے جو ہم عام طور پر گھروں میں استعمال کرتے ہیں جبکہ گرین ٹی بھی زیادہ تر انہی بیگ میں دستیاب ہوتی ہیں۔

لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ ان ٹی بیگ کو چائے بنانے کے بعد بھی اپنے کچھ مقاصد حاصل کئے جاسکتے ہیں۔

اس حوالے سے عموماً لوگ نہیں جانتے لیکن یہ معلومات آپ کے لئے کافی فائدے مند ثابت ہوسکتی ہے۔

Advertisement

سلاد میں شامل کریں

چائے کی استعمال شدہ پتی سلاد کا مزہ دوبالا کر دیتی ہے۔

چائے کی استعمال شدہ پتی کی صرف ایک چٹکی سلاد پر چھڑک کر استعمال کریں۔

یہ بھی پڑھیں: استعمال شدہ ٹی بیگ میں چھپا ہے کئی مسائل کا حل

اچار کے طور پر استعمال کریں

چائے کی استعمال شدہ پتی اچار کے لیے بہترین اجزا ہے۔

Advertisement

اسے تیل، لیموں کا رس اور نمک میں ملا کر ایک جار میں ڈال کر ایک ہفتہ تک چھوڑ دیں پھر اسے اچار کی طرح استعمال کریں یا چاہیں تو سینڈوچ، سلاد اور دیگر کھانوں میں شامل کریں۔

باورچی خانے کی سطحوں کو صاف کریں

کچن کے سلیب یا کٹنگ بورڈز کی صفائی کرنی ہو تو چائے کی پتی استعمال کریں۔

گیلی استعمال شدہ چائے کی پتیاں سلیب یا کٹنگ بورڈ پر ڈال دیں پھر اسے ہلکے ہاتھوں سے رگڑیں، پھر اسے معمول کے مطابق صاف کریں۔

چائے کی پتی گندگی، چکنائی اور بدبو کو دور کر دیتی ہے، اسے آپ برتن دھونے میں بھی استعمال کر سکتے ہیں۔

فریج کی صفائی کریں

Advertisement

اگر آپ کے فریج سے مسلسل کھانوں کی بو آتی ہو تو چائے کی استعمال شدہ پتی کو پھینکنے کے بجائے فریج میں رکھ دیں، یہ بدبو جذب کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کیا آپ کا جسم بھی ہر وقت ٹھنڈا رہتا ہے تو جانئے اس کی سائنسی وجہ

اس کے علاوہ اسے مائیکرو ویو اور اوون کو صاف کرنے کے لیے بھی استعمال کیا جاسکتا ہے، ٹی بیگ کو استعمال کے فوراً بعد اوون میں رکھ دیں، جب تک یہ گرم ہوگا یہ تمام بدبو کو جذب کر لے گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پیرس کے تاریخی ’’لوور میوزیم‘‘ میں چوری کی واردات کس طرح انجام دی گئی؟ تفصیلات سامنے آگئیں
کیا دوران حمل ماں کی آنکھوں کا رنگ بدلنے کا اثر بچے کی آنکھوں پر بھی پڑتا ہے؟
سال 2026؛ رمضان المبارک کا آغاز کب سے ہوگا؟ تاریخ کی پیشگوئی
ہوا میں معلق رہ کر بجلی بنانے والی انوکھی ونڈ ٹربائن تیار
انسانیت کے ماتھے کا جھومر؛ فرانسیسی اداکارہ اڈیل ہینل کی فلسطین کیلئے قربانی
جلد پر ٹیٹو کی مقبولیت کم، اب کونسا ٹیٹو ٹرینڈ بن گیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر