کہتے ہیں کہ عمر محض ایک نمبر ہے جس کی مثال حال ہی میں سوشل میڈیا پر دیکھنے کو خوب ملی جب67 سالہ معمر خاتون نے رسی پر سائیکل چلا کر سب کو حیران کردیا۔
67 سالہ خاتون نے اپنے جوش و جذبے سے سوشل میڈیا صارفین کو حیرانی میں مبتلا کردیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق خاتون کی رسی پر سائیکل چلانے کی ویڈیو ایک سوشل میڈیا صارف نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کی ہے جس میں خاتون کو بہادری سے سائیکل چلاتے دیکھا جاسکتا ہے۔
ویڈیو میں خاتون نے پیلے رنگ کی ساڑھی پہن رکھی ہے اور وہ خوداعتمادی اور بغیر ڈر اور خوف کے سائیکل چلا رہی ہیں، خاتون نے اس دوران حفاظت کے تمام تر انتظامات بھی کیے ہوئے ہیں۔
میڈیا رپورٹس میں بتایا جارہا ہے کہ خاتون کا تعلق بھارت سے ہے۔
ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو صارفین داد دیے بغیر نہ رہ سکے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News