Advertisement
Advertisement
Advertisement

لوگوں کو دھوکا دینے والا ڈاکٹر ’’پکوان سینٹر‘‘ کا ملازم نکلا

Now Reading:

لوگوں کو دھوکا دینے والا ڈاکٹر ’’پکوان سینٹر‘‘ کا ملازم نکلا

مصر میں کئی برسوں تک خود کو ڈاکٹر ظاہر کر کے پھیپھڑوں اور گھٹنوں کی بیماری کا علاج کرنے والا پکوان سینٹر کا ملازم نکلا جس کو پولیس نے گرفتار کرلیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق مصری حکام نے قاہرہ کی مشرقی کمشنری السویس میں پھیپھڑے، الوپیشیا اور گھٹنوں کی بیماریوں کا علاج کرنے والے ہیلتھ سینٹر کے جعلی ڈاکٹر کو گرفتار کیا ہے۔

ہیلتھ سینٹر چلانے والا یہ جعلی ڈاکٹر السویس میں کھچڑی پکوان کے ریستوران کا عام کارکن تھا۔

ملزم نے فیس بک پر ہیلتھ سینٹر کا پیج بھی بنایا ہوا تھا جس میں وہ ڈاکٹر بنا بیٹھا ہے اور اس کے سامنے ایک ہڈیوں کا ڈھانچہ رکھا ہے اور اس نے گلے میں اسٹیتھسکوپ بھی ڈالا ہوا ہے۔

Advertisement

اس نے لوگوں کو یہ جھوٹ گڑھا کہ وہ پھیپھڑوں اور گھٹنوں کے علاج کا ماہر ہے۔

السویس شہر میں ڈاکٹروں کی یونین نے وضاحتی بیان میں کہا کہ نام نہاد ہیلتھ سینٹر کے مالک بہروپیے نے کوئی ڈگری حاصل نہیں کی، اس کے پاس اس قسم کا سینٹر چلانے کے لیے کوئی پرمٹ بھی نہیں ہے۔

مصری حکام کا کہنا ہے کہ السویس کے محکمہ صحت سے رابطہ کر کے مذکورہ ہیلتھ سینٹر اور اس کے مالک کے خلاف قانونی کارروائی کی جا رہی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پیرس کے تاریخی ’’لوور میوزیم‘‘ میں چوری کی واردات کس طرح انجام دی گئی؟ تفصیلات سامنے آگئیں
کیا دوران حمل ماں کی آنکھوں کا رنگ بدلنے کا اثر بچے کی آنکھوں پر بھی پڑتا ہے؟
سال 2026؛ رمضان المبارک کا آغاز کب سے ہوگا؟ تاریخ کی پیشگوئی
ہوا میں معلق رہ کر بجلی بنانے والی انوکھی ونڈ ٹربائن تیار
انسانیت کے ماتھے کا جھومر؛ فرانسیسی اداکارہ اڈیل ہینل کی فلسطین کیلئے قربانی
جلد پر ٹیٹو کی مقبولیت کم، اب کونسا ٹیٹو ٹرینڈ بن گیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر