Advertisement
Advertisement
Advertisement

خونی برف جو گرمیوں میں جانوروں کو پر سکون رکھتی ہے!

Now Reading:

خونی برف جو گرمیوں میں جانوروں کو پر سکون رکھتی ہے!

اس وقت برازیل میں موسمِ گرما ہے اور درجہ حرارت 50 درجے سینٹی گریڈ تک پہنچ چکا ہے۔

اس تناظر میں ریو ڈی جنیرو کے چڑیا گھر میں درندوں کو ٹھنڈا رکھنے کے لیے ایسی برف بنائی گئی ہے جس میں خون کا ذائقہ ملایا گیا تاکہ وہ اس جانب راغب ہوسکیں۔

اس کے علاوہ جس طرح قلفی میں بادام اور پستے ملائے جاتے ہیں عین اسی طرح برف میں خون، مرغی کا گوشت اور ان جانوروں کا خون ملایا گیا جو ان درندوں کی مرغوب غذا ہوتی ہے۔

یہی وجہ ہے کہ چڑیا گھر کا شیر سِمبا اور تین سالہ سیاہ تیندوا اسے بہت پسند کر رہے ہیں۔

Advertisement

اس کی ضرورت یوں پیش آئی ہے کہ بے ذائقہ ہونے کی وجہ سے عموماً درندے برف چاٹنا پسند نہیں کرتے ہیں اور اسی وجہ سے انہیں لہو بھری برف سے رغبت دلائی گئی۔

چڑیا گھر کے ماہرین کے مطابق شدید گرمی ان درندوں کے لیے جان لیوا بھی ہوسکتی ہے۔

لیکن درندوں کے ساتھ ساتھ مختلف پھل کھانے والے بندروں اور لنگوروں کو پھل والی آئسکریم دی جارہی ہے اور ان میں ان کے مرغوب پھل اور سبزیاں ڈالی گئی ہیں۔

اسی طرح بعض جانوروں کو برف میں کھیرے، سبزیاں اور کدو وغیرہ ملاکر کھلائے جارہے ہیں تاکہ وہ انہیں کھاکر پرسکون اور سرد رہ سکیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
میری بیٹی کو جنات نے اغوا کرلیا، بازیاب کرایا جائے، لاہور ہائیکورٹ میں عجیب و غریب کیس کی سماعت
محبوبہ کا فون مصروف رہا، نوجوان نے غصے میں آ کر پورے گاؤں کی بجلی کاٹ دی، ویڈیو وائرل
امیر ہونے کا آسان سا گر؛ یہ نایاب نوٹ آپ کو بنا سکتا ہے کروڑ پتی!
چاند کا رنگ سرخ کیوں ہو جائے گا؟ 7 ستمبر کو حقیقت سامنے آ رہی ہے
امریکا میں انسانی گوشت کھانے والے کیڑے کا پہلا کیس رپورٹ
کیا آپ جانتے ہیں؟ دنیا کے 2 ملک جہاں ایک بھی یونیورسٹی موجود نہیں!
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر