لاٹری کے غلط ٹکٹ نے 50 ہزار ڈالر کا انعام جتوادیا
کہتے ہیں جب قسمت مہربان ہو جائے تو کچھ بھی ممکن ہے، کچھ ایسا ہی امریکی خاتون کے ساتھ ہوا۔
میری لینڈ کی ایک خاتون وینڈنگ مشین سے لاٹری کا صرف دو ڈالر والا ٹکٹ خریدنا چاہتی تھیں لیکن غلطی سے انہوں نے 20 ڈالر کا ٹکٹ خرید لیا۔
اس غلطی پر خاتون پریشان ہوگئی کہ شاید یہ رقم ضائع ہوجائے گی۔
جب اس ٹکٹ کو کھرچ کر انعامی نمبر دیکھا تو وہ خوشی سے دیوانی ہوگئیں کہ وہ 50 ہزار ڈالر جیت گئی ہیں۔
43 سالہ خاتون نے اب تک یہ فیصلہ نہیں کیا ہے کہ وہ اتنی بڑی رقم کا کیا مصرف کریں گی۔
یہ بھی پڑھیں :شہری انجانے میں لاٹری جیت کر راتوں رات کروڑ پتی بن گیا
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
