Advertisement
Advertisement
Advertisement

وہ خوبصورت جیل جو کسی فائیو اسٹار ہوٹل سے کم نہیں

Now Reading:

وہ خوبصورت جیل جو کسی فائیو اسٹار ہوٹل سے کم نہیں

آج ہم آپکو ایسے خوبصورت جیل کے بارے میں بتائیں گے جو کسی فائیو اسٹار ہوٹل سے کم نہیں ہے۔

یورپی ملک ناروے کی ہالڈن نامی جیل میں مجرموں کے ساتھ بہت اچھا سلوک کیا جاتا ہے۔

اس جیل میں قتل اور دیگر سنگین جرائم میں سزا پانے والے قیدیوں کو پرتعیش کمروں میں رکھا جاتا ہے جہاں وہ سپر مارکیٹ، جم اور جدید ترین ریکارڈنگ اسٹوڈیو جیسی سہولیات سے مستفید ہوتے ہیں۔

یہاں تک کہ ان قیدیوں کو ہر ہفتے کے اختتام پر اپنے خاندان کے ساتھ ایک خصوصی فیملی لاج میں رہنے کی اجازت بھی حاصل ہے۔

جیل کا فیملی لاج / اسکرین شاٹ

Advertisement

اسے دنیا کی سب سے اچھی اور پرتعیش جیل قرار دیا جاتا ہے۔

ناروے کے حکام کا کہنا ہے کہ ہماری جیلوں کے لیے سخت ترین سیکیورٹی کی بجائے زیادہ سے زیادہ آرام پہنچانے کو ترجیح دی جاتی ہے اور یہی وجہ ہے کہ یہاں جرائم کی شرح دنیا میں سب سے کم ہے۔

اس جگہ کا ڈیزائن دانستہ طور پر ایسا رکھا گیا ہے کہ یہ کسی طرح جیل نظر نہ آئے جبکہ اس جیل کی کھڑکیوں یا دروازوں میں سلاخیں نہیں اور یہ ایک سر سبز جنگل کے درمیان 78 ایکڑ رقبے پر پھیلی ہوئی ہے۔

قیدیوں کے کمروں میں الماریاں بھی موجود ہیں جبکہ فریج اور دیگر چیزوں کا بھی خیال رکھا گیا ہے۔

قیدی یہاں اپنی پسند کے کھیلوں کا حصہ بھی بن سکتے ہیں / اسکرین شاٹ

یہاں تک کہ دانتوں کی سرجری بھی کرائی جاسکتی ہے جبکہ سپر مارکیٹ میں ایسے تمام کھانے دستیاب ہیں جن تک رسائی کے بارے میں عام افراد سوچ بھی نہیں سکتے۔

Advertisement

اس جیل میں قیدیوں کو کمپیوٹر کی تعلیم دینے کے ساتھ ساتھ مختلف تکنیکی کا م بھی سکھائے جاتے ہیں تاکہ وہ جیل سے نکلنے کے بعد بے روزگاری سے بچ سکیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ماؤس کی طرح کام کرنے والا انوکھا چھلا تیار
دوران ڈرائیونگ باتیں کرنے اور مشورے دینے والی کار تیار
سوشل میڈیا ٹرینڈز فالو کرنے والے کن ذہنی امراض میں مبتلا ہوسکتے ہیں؟
بیماری کی صورت میں چیونٹیاں بھی انسانوں کی طرح احتیاطی تدابیر اختیار کرتی ہیں، تحقیق
غلطی سے ملازم 87 ہزار امریکی ڈالر کا مالک بن گیا، واپس کرنے سے انکار
بھارتی بینک کی وائی فائی آئی ڈی ’’پاکستان زندہ باد‘‘ کے نام سے تبدیل، ہنگامہ برپا ہوگیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر