Advertisement
Advertisement
Advertisement

صدیوں پرانا بھیجا گیا خط اپنی منزل پر پہنچ گیا

Now Reading:

صدیوں پرانا بھیجا گیا خط اپنی منزل پر پہنچ گیا

1916 میں بھیجا گیا خط ایک صدی بعد بالاآخر اپنی منزل پر پہنچ گیا ہے۔

یہ حیرت انگیز واقعہ برطانیہ میں پیش آیا جہاں 1916 میں بھیجا گیا خط 100 سال سے زائد عرصے بعد اپنی منزل پر پہنچا۔

یہ خط برطانیہ کے شہر باتھ (Bath) سے لندن بھیجا گیا تھا جس پر اس زمانے کے بادشاہ جارج 5 کی ڈاک ٹکٹ چسپاں تھی۔

یہ وہ خط ہے / فوٹو بشکریہ فنلے گلین

یہ خط 1916 میں کیٹی مارش نامی خاتون کے پتے پر ان کی دوست Christabel Mennell نے بھیجا تھا جو اس وقت باتھ میں تعطیلات منانے کے لیے موجود تھیں۔

Advertisement

جس گھر کے پتے پر یہ خط بھیجا گیا تھا، وہ کافی عرصے قبل ہی گرایا جا چکا ہے اور اب وہاں اپارٹمنٹ بلڈنگ تعمیر ہوچکی ہے۔

2021 میں یہ خط اس عمارت کے ایک فلیٹ میں مقیم تھیٹر ڈائریکٹر فنلے گلین کے پوسٹ باکس میں ملا۔

فنلے گلین نے بتایا کہ جب انہوں نے پہلی بار خط پر درج تحریر کو دیکھا تو انہیں لگا کہ یہ 2016 ہے، مگر پھر ڈاک ٹکٹ پر نظر پڑی تو احساس ہوا کہ یہ 1916 ہے جس کے بعد انہوں نے لفافہ کھول کر خط دیکھنے کا فیصلہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ ہم حیران تھے کہ آخر اس خط کو پہنچانے میں اتنی تاخیر کیوں ہوئی اور پھر سوچا کہ شاید یہ کہیں گم ہوگیا ہوگا اور ایک صدی بعد کسی کو ملا تو اس نے پوسٹ کر دیا۔

خط ملنے کے بعد انہوں نے اسے دراز میں رکھ دیا، جس کا لفافہ کافی اچھی حالت میں تھا، البتہ فرسودگی کے کچھ آثار ضرور دیکھے جاسکتے ہیں۔

Advertisement

برطانیہ کے محکمہ ڈاک رائل میل کے مطابق یہ ابھی معلوم نہیں کہ ایسا کیوں ہوا۔

مگر ماہرین کے خیال میں ممکنہ طور یہ خط خطوط چھانٹنے والے اس مرکز میں گم ہوگیا ہوگا جو اب بند ہوچکا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایسا لگتا ہے کہ اب اس مرکز کی بحالی پر کام ہو رہا ہے تو اس عمل کے دوران کسی گوشے میں چھپا یہ خط ملا ہوگا اور اس طرح یہ ایک صدی بعد اپنی منزل پر پہنچ گیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
میری بیٹی کو جنات نے اغوا کرلیا، بازیاب کرایا جائے، لاہور ہائیکورٹ میں عجیب و غریب کیس کی سماعت
محبوبہ کا فون مصروف رہا، نوجوان نے غصے میں آ کر پورے گاؤں کی بجلی کاٹ دی، ویڈیو وائرل
امیر ہونے کا آسان سا گر؛ یہ نایاب نوٹ آپ کو بنا سکتا ہے کروڑ پتی!
چاند کا رنگ سرخ کیوں ہو جائے گا؟ 7 ستمبر کو حقیقت سامنے آ رہی ہے
امریکا میں انسانی گوشت کھانے والے کیڑے کا پہلا کیس رپورٹ
کیا آپ جانتے ہیں؟ دنیا کے 2 ملک جہاں ایک بھی یونیورسٹی موجود نہیں!
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر