
خاتون فون استعمال کرنے کے باعث بینائی کھو بیٹھی
بھارتی ریاست حیدرآباد میں ایک خاتون اندھیرے میں اسمارٹ فون استعمال کرنے کی عادت پر بینائی سے محروم ہوگئی۔
نیورولوجسٹ ڈاکٹر سدھیر کا کہنا ہے کہ اندھیرے میں اسمارٹ فون استعمال کرنے کے معمول کے رویے کی وجہ 30 سالہ خاتون کی بینائی کو نقصان پہنچا ہے۔
ڈاکٹر نے انکشاف کیا کہ منجو نامی مریض ان کے پاس فلوٹرز، روشنی کی تیز چمک، تاریک زگ زیگ پیٹرن اور بینائی کی کمی کی وجہ سے آئیں۔
انہوں نے کہا کہ جب خاتون کا معائنہ کیا گیا تو ان میں اسمارٹ فون ویژن سنڈروم کی تشخیص ہوئی جس کی وجہ سے انہیں اندھے پن کا سامنا بھی کرنا پڑسکتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: گوگل کو ٹکر دینے والے ’چیٹ جی پی ٹی‘ میں نیا کیا ہے؟
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News