گھنٹوں لفٹ میں پھنسنے کے باعث دلہا دلہن خود کے ولیمے میں ہی نہ پہنچ سکے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق شمالی کیلیفورنیا سے تعلق رکھنے والا نوبیاہتا جوڑا وکٹوریہ اور پانو اپنے ہی ریسیپشن کے موقع پر لفٹ میں پھنس گئے۔
میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا کہ جوڑے نے ہوٹل کی 16 ویں منزل پر شادی کے ریسیپشن کی تقریب رکھی تھی لیکن منزل تک پہنچنے کیلئے جیسے ہی دلہا دلہن لفٹ میں داخل ہوئئ۔
لفٹ گراؤنڈ فلور اور فرسٹ فلور کے درمیان پھنس گئی، لفٹ می جوڑے کے ساتھ ان کے 4 رشتہ دار بھی موجود تھے۔
اطلاع دینے کے بعد ریسکیو ٹیم نے کوششیں کی تاہم انہیں ناکامی کا سامنا رہا، بعد ازاں فائر فائٹر ٹیم کو مدد کیلئے طلب کیا گیا جنہوں نے بتایا کہ لفٹ بری طرح پھنس گئی ہے۔
2 گھنٹے کی محنت کے بعد لفٹ کی چھت کھول کر جوڑے سمیت 6 لوگوں کو رسی کی مدد سے چوتھے فلور سے کھینچ کر ریسکیو کیا گیا تاہم دلہا دلہن کا اہم دن اس واقعے کے باعث کھٹائی میں پڑگیا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
