Advertisement
Advertisement
Advertisement

خلا میں پینسل کی بجائے پین کا ہی استعمال کیوں ہوتا ہے؟

Now Reading:

خلا میں پینسل کی بجائے پین کا ہی استعمال کیوں ہوتا ہے؟

آج ہم آپکو بتائیں گے کہ خلا میں پینسل کی بجائے پین کا ہی استعمال کیوں ہوتا ہے۔

امریکی خلائی ادارے ناسا نے لاکھوں ڈالرز خرچ کر کے خلا میں لکھنے کے لیے ایک پین کو تیار کیا جبکہ روسی خلا بازوں کی جانب سے سستی پینسل استعمال کی جاتی ہے۔

خلا میں پینسل کی بجائے پین کو ترجیح دینے کی کہانی بہت دلچسپ ہے۔

خلا میں پین کو استعمال کیوں کیا جاتا ہے؟

اس کی بنیادی وجہ یہ ہے کہ پینسل خلائی سفر کے لیے موزوں نہیں۔

Advertisement

عام استعمال کے دوران پینسل اور اس کے سکے اکثر ٹوٹ جاتے ہیں جبکہ اس کے لکڑی اور گریفائٹ (پینسل کا سکہ) یہاں وہاں پھیل جاتے ہیں جو کہ آکسیجن کے دباؤ والے خلائی کیپسول میں آتشزدگی کا باعث بن سکتے ہیں اور خلا بازوں کی زندگیوں کو خطرہ لاحق ہوسکتا ہے۔

پین کی ایجاد

پال فشر نامی شخص نے اسپیس پین کو ایجاد کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: مشن 2027: ناسا نے انتہائی اہم اعلان کردیا

عام پین کے مقابلے میں اس اسپیس پین میں کشش ثقل کی بجائے نوزل سے سیاہی کو نکالنے کے لیے کمپریسڈ نائٹروجن کو استعمال کیا گیا تھا۔

اس کے نتیجے میں یہ خلا میں لکھنے کے لیے بہترین ڈیوائس بن گئی بلکہ الٹا کھڑے ہونے یا زیر آب بھی اس سے لکھنا ممکن تھا۔

Advertisement

اس کے بعد پال فشر نے 1965 اور 1967 میں ناسا سے رابطہ کرکے اسپیس پین آزمائش کے لیے دیے۔

امریکی خلائی ادارہ اسپیس پین سے اتنا متاثر ہوا کہ ایسے 400 پین مستقبل کے مشنز کے لیے خرید لیے۔

روایات کے برعکس ناسا نے اس پین کے لیے کوئی خرچہ نہیں کیا تھا جبکہ روس نے بھی پینسل کا استعمال چھوڑ کر پال فشر کے اسپیس پین خرید لیے۔

یہ بھی پڑھیں: ناسا سے پہلے کون چاند پر جانے والا ہے؟

پال فشر کی جانب سے امریکا اور روس کے خلائی اداروں کو ایک اسپیس پین 40 فیصد رعایت کے ساتھ 2.39 ڈالرز میں فروخت کیا گیا۔

پہلی بار اس پین کا استعمال 1968 میں اپولو 7 مشن کے دوران کیا گیا تھا اور اس کے بعد سے انسانوں کے تمام خلائی مشنز کے لیے اسے استعمال کیا جا رہا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
اسلام آباد کے آسمان پر حیرت انگیز قدرتی منظر؛ ویڈیو وائرل
ڈیم پر کرتب دکھانا مہنگا پڑگیا؛ نوجوان تیز بہاؤ کا شکار
میری بیٹی کو جنات نے اغوا کرلیا، بازیاب کرایا جائے، لاہور ہائیکورٹ میں عجیب و غریب کیس کی سماعت
محبوبہ کا فون مصروف رہا، نوجوان نے غصے میں آ کر پورے گاؤں کی بجلی کاٹ دی، ویڈیو وائرل
امیر ہونے کا آسان سا گر؛ یہ نایاب نوٹ آپ کو بنا سکتا ہے کروڑ پتی!
چاند کا رنگ سرخ کیوں ہو جائے گا؟ 7 ستمبر کو حقیقت سامنے آ رہی ہے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر