Advertisement
Advertisement
Advertisement

برطانوی خاتون نے 56 سال بعد کتاب لائبریری کو واپس کردی

Now Reading:

برطانوی خاتون نے 56 سال بعد کتاب لائبریری کو واپس کردی

ایک برطانوی خاتون نے اپنے علاقے کی لائبریری سے 56 سال قبل نکلوائی گئی کتاب واپس کر دی۔

برطانیہ کی نارتھ ٹائن سائیڈ کونسل کے مطابق 70 سالہ لیزلے ہیریسن نے عملے کو بتایا کہ اپریل 1966 میں 14 برس کی عمر میں جب وہ وائٹلے بے گرامر اسکول میں تھیں تو انہوں نے جرمن زبان کی ٹیکسٹ بُک ’ Ich Lerne Deutsch ‘ وائٹلے بے لائبریری سے نکلوائی تھی۔

انہوں نے بتایا کہ انہیں علم تھا کہ انہوں نے کتاب واپس نہیں کی ہے اور جب وہ اپنے والدین کے گھرسے دوسری جگہ منتقل ہوئیں تو ان کا خیال تھا کہ وہ اس پر عائد ہونے والا جرمانہ ادا نہیں کر سکیں گی، لہٰذا وہ دراز میں ہی پڑی رہی۔ انہوں نے کافی سفر کیا اور یہ کتاب ان کے ساتھ رہی۔

لیزلے نے بتایا کہ انہوں نے یہ سننے کے بعد کہ کونسل نے لائبریری کتب کو تاخیر سے جمع کرائے جانے پر عائد کی جانے والی جرمانے کی فیس ختم کردی ہے، کتاب لوٹانے کا فیصلہ کیا۔ اور انہوں نے یہ کتاب کِلنگ ورتھ لائبریری کو لوٹانے کا فیصلہ کیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سال 2026؛ رمضان المبارک کا آغاز کب سے ہوگا؟ تاریخ کی پیشگوئی
ہوا میں معلق رہ کر بجلی بنانے والی انوکھی ونڈ ٹربائن تیار
انسانیت کے ماتھے کا جھومر؛ فرانسیسی اداکارہ اڈیل ہینل کی فلسطین کیلئے قربانی
جلد پر ٹیٹو کی مقبولیت کم، اب کونسا ٹیٹو ٹرینڈ بن گیا
مکھیاں دور، گائے پُرسکون؛ انوکھا نوبل انعام، جاپانی محققین کے نام
فریکچر کو دھاتی پلیٹ یا راڈ کے بغیر جوڑنا ہوا اب ممکن؛ چین نے گلو تیار کرلیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر