
اپنی گاڑی کے لیے منفرد لائسنس پلیٹ پر آپ کتنے روپے خرچ کرنا پسند کریں گے؟
یقین کرنا مشکل ہوگا مگر ہانگ کانگ میں ایک شخص نے اپنی پسند کی لائسنس پلیٹ خریدنے کے لیے 32 لاکھ ڈالرز (85 کروڑ پاکستانی روپے سے زائد) خرچ کردیے۔
12فروری کو ہانگ کانگ کے محکمہ ٹرانسپورٹ کی جانب سے ایک ایسی لائسنس پلیٹ کی نیلامی کی گئی تھی جس پر صرف R درج تھا۔
اس لائسنس پلیٹ کو ایک نامعلوم شخص نے 32 لاکھ ڈالرز میں خریدا اور اس طرح یہ ہانگ کانگ کی تاریخ کی دوسری مہنگی ترین لائسنس پلیٹ بن گئی۔
اس سے قبل 2021 میں حرف W پر مبنی لائسنس پلیٹ 33 لاکھ ڈالرز میں نیلام ہوئی تھی۔
ہانگ کانگ کے محکمہ ٹرانسپورٹ کی جانب سے 2006 میں پرسنلائزڈ کار پلیٹ سسٹم متعارف کرایا گیا تھا جس کے بعد سے اب تک 160 سے زائد لائسنس پلیٹوں کو نیلام کرکے 60 کروڑ ہانگ کانگ ڈالرز حکومتی خزانے میں جمع کیے گئے ہیں۔
ہانگ کانگ کے رہائشی اپنی پسند کی لائسنس پلیٹ کے لیے رجسٹریشن کرا سکتے ہیں، جس کے کئی ماہ بعد لائسنس پلیٹ کی نیلامی ہوتی ہے۔
R لائسنس پلیٹ کی نیلامی طے کردہ قیمت سے 5100 گنا زیادہ قیمت پر ہوئی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News