
آسٹریلیا میں آسمان سے زندہ مچھلیوں کی بارش ہوئی ہے جس کو دیکھ کر لوگ تشویش میں مبتلا ہوگئے ہیں۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق آسٹریلیا کے ایک دور دراز قصبے میں بارش کے دوران آسمان سے مچھلیاں برس پڑیں جس کو دیکھ کر لوگ حیران رہ گئے۔
رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ یہ حیرت انگیز مناظر آسٹریلیا کے جنوب مغرب میں صحرائے تنامی کے شمالی کنارے پر واقع قصبے لجامانو میں دیکھے گئے۔
اس حوالے سے گاؤں کے بزرگوں کا کہنا ہے کہ ماضی میں بھی ایسے واقعات رونما ہوتے رہے ہیں۔
لجامانو کے کونسلر نے اپنے جاری کردہ ایک بیان میں کہا کہ گزشتہ دنوں ایک بڑا طوفان بستی کی طرف بڑھتا ہوا دیکھا گیا، مقامی لوگوں کا خیال تھا کہ موسلادھار بارش ہوگی لیکن جب بارش شروع ہوئی تو مقامی لوگوں نے آسمان سے پانی کے ساتھ مچھلیاں بھی گرتی دیکھیں۔
انہوں نے کہا کہ آسمان سے گرنے والی زندہ مچھلیاں چھوٹے سائز کی تھیں جنہیں مقامی بچوں نے پکڑ کر پانی کے برتن میں ڈالا۔
ماہرین موسمیات کے مطابق ایسے واقعات بڑے پیمانے پر آنے والے طوفانوں کی وجہ سے ہو سکتے ہیں جو دریاؤں سے پانی اور مچھلیوں یا دیگر چھوٹے آبی جانداروں کو اپنے ساتھ لے جاتے ہیں اور پھر آسمان سے یہ جاندار ہوا کے ذریعے گرتے ہیں۔
کچھ افراد نے ایسی غیر معمولی بارش کو ‘خدا کی ایک نعمت’ قرار دیا۔
واضح رہے کہ 2010 میں بھی اس قصبے میں آسمان سے مچھلیوں کی بارش ہوئی تھی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News