
آج ہم آپکو بتائیں گے کہ پانچ منٹ تک ہاتھ کے اس حصے کو دبانے سے کیا فائدہ ہوتا ہے۔
ریفلیکسولوجی ایسا علم ہے جس میں ہاتھ، پاؤں اور کانوں پر دباؤ ڈال کر جسمانی اعضاء کی تکلیف دور کی جاتی ہے، اگر کوئی چاہے تو خود بھی اپنے ہاتھوں کا مساج کرسکتا ہے۔
ہاتھوں کی رگیں جسم کے مختلف حصوں میں پہنچ رہی ہوتی ہیں جبکہ ہر انگلی کی رگوں کا تعلق جسم کے کسی حصے سے ہے۔
دل کی دھڑکن تیز ہونے کی صورت میں ہاتھ کے انگوٹھے کو ہلکے سے کھینچیں پھر انگوٹھے کے نچلے حصے پر دوسرے ہاتھ سے کچھ سیکنڈ تک دباؤ ڈالیں۔
یہ بھی پڑھیں: برف کے پانی میں ہاتھ ڈالنے سے کیا فائدہ ہوتا ہے؟
قبض اور پیٹ میں درد کی صورت میں یہی عمل شہادت کی انگلی کے ساتھ دہرائیں۔
بیچ کی انگلی کا تعلق دل، چھوٹی آنت اور خون کے نظام سے ہے، اگر کسی وقت غنودگی یا کمزوری محسوس ہو تو اس انگلی کو ہلکا سا کھینچ کر پھر ایک منٹ تک دباؤ ڈالیں۔
انگوٹھی والی اور چھوٹی انگلی کا تعلق آپ کے گردے، گردن اور سر سے ہے، سر میں درد ہو تو ان دونوں انگلیوں پر دباؤ ڈالیں۔
یہ بھی پڑھیں: انگلیاں چھوٹی، بڑی کیوں ہوتی ہیں؟ وجہ جانئے
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News