Advertisement
Advertisement
Advertisement

پاکستان میں بھی زلزلہ آنے والا ہے؟ تہلکہ خیز پیشنگوئی

Now Reading:

پاکستان میں بھی زلزلہ آنے والا ہے؟ تہلکہ خیز پیشنگوئی

زلزلہ ایک قدرتی آفت ہے جو کبھی بھی آسکتا ہے۔

ترکی اور شام میں زلزلہ آنے کے بعد اب یہ خبر سامنے آئی ہے کہ اگلے 15 دنوں میں پاکستان اور بھارت میں بھی زلزلہ آسکتا ہے۔

ہالینڈ کے محقق فرینک ہوگربیٹس کی جانب سے زلزلہ آنے کی پیشگوئی کی تھی وہ سچ ثابت ہوئی اور اب اطلاعات ہیں کہ جلد ہی پاکستان، بھارت اور دیگر ممالک میں زلزلہ آنے کا امکان ہے۔

پاکستان اور بھارت میں زلزلے کی پیشگوئی کے بعد لوگوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ترکیہ اور شام میں زلزلہ: 7 ہزار سے زائد ہلاکتیں، تعداد 20 ہزار تک پہنچنے کا خدشہ

Advertisement

پاکستان میں موسم کی صورتحال بتانے والی ویب سائٹ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ترکی اور مشرق وسطی کے ماہرین فلکیات، ماہرین ارضیات کا خیال ہے کہ پاکستان اور بھارت کو بھی اگلے 15 دنوں میں زلزلے کا خطرہ ہے۔

خیال رہے امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق ترکی میں زلزلہ مقامی وقت کے مطابق پیر کی صبح 4 بجکر 17 منٹ پر آیا جب لوگ گہری نیند میں تھے۔

زلزلے کیوں آتے ہیں؟

زلزلے آخر کیوں آتے؟ آئیے آپ کو بتائے کہ وہ کونسی وجوہات ہیں جو زلزلے آنے کا سبب بنتی ہیں۔

ماہرین کے مطابق زمین کی تہہ تین بڑی پلیٹوں سے بنی ہے ، پہلی تہہ کا نام یوریشین، دوسری بھارتی اور تیسری اریبین ہے۔

 زیر زمین حرارت جمع ہوتی ہے تو یہ پلیٹس سرکتی ہیں اور زمین ہلتی ہے اور یہی کیفیت زلزلہ کہلاتی ہے۔

Advertisement

 زلزلے کی لہریں دائرے کی شکل میں چاروں جانب یلغار کرتی ہیں۔

خیال رہے زلزلوں کا آنا یا آتش فشاں کا پھٹنا، ان علاقوں ميں زیادہ ہے جو ان پلیٹوں کے سنگم پر واقع ہیں۔

اس حوالے سے ماہرین کا کہنا ہے کہ جن علاقوں میں ایک مرتبہ بڑا زلزلہ آ جائے تو وہاں دوبارہ بھی بڑا زلزلہ آ سکتا ہے۔

دوسری جانب پاکستان کا دو تہائی علاقہ فالٹ لائنز پر ہے جس کے باعث ان علاقوں میں کسی بھی وقت زلزلہ آسکتا ہے۔

کراچی سے اسلام آباد، کوئٹہ سے پشاور، مکران سے ایبٹ آباد اور گلگت سے چترال تک تمام شہر زلزلوں کی زد میں ہیں، جن میں کشمیر اور گلگت بلتستان کے علاقے حساس ترین شمار ہوتے ہیں۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ پاکستان میں صرف بالائی سندھ اور وسطی پنجاب کے علاقے فالٹ لائن پر نہیں، اسی لئے یہ علاقے زلزے کے خطرے سے محفوظ تصور کئے جا سکتے ہیں۔

Advertisement

کراچی سمیت سندھ کے بعض ساحلی علاقے خطرناک فالٹ لائن زون کی پٹی پر ہیں۔ یہ ساحلی علاقہ 3 پلیٹس کے جنکشن پر واقع ہے جس سے زلزلے اور سونامی کا خطرہ موجود ہے۔

زلزلے کے اعتبار سے پاکستان دنیا کا پانچواں حساس ترین ملک ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
جلد پر ٹیٹو کی مقبولیت کم، اب کونسا ٹیٹو ٹرینڈ بن گیا
مکھیاں دور، گائے پُرسکون؛ انوکھا نوبل انعام، جاپانی محققین کے نام
فریکچر کو دھاتی پلیٹ یا راڈ کے بغیر جوڑنا ہوا اب ممکن؛ چین نے گلو تیار کرلیا
مکڑی کے جال بُننے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
دنیا کی سب سے محفوظ موٹر سائیکل متعارف
اسلام آباد کے آسمان پر حیرت انگیز قدرتی منظر؛ ویڈیو وائرل
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر