Advertisement
Advertisement
Advertisement

دنیا میں پینگوئن کی آنکھ میں موتیے کا اپنی نوعیت کا پہلا آپریشن

Now Reading:

دنیا میں پینگوئن کی آنکھ میں موتیے کا اپنی نوعیت کا پہلا آپریشن

سنگاپور میں پینگوئن کی آنکھ میں موتیے کا اپنی نوعیت کا پہلا آپریشن ہوا ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق سنگاپور کے جانوروں کے ایک اسپتال میں 5 ڈاکٹروں پر مشتمل ایک ٹیم نے 3 کنگ پینگوئن اور 3 ہمبولڈٹ پینگوئن کی آنکھوں میں سفید موتیے کا کامیاب آپریشن کر کے ویٹرنری میڈیسن کی دنیا میں نئی تاریخ رقم کردی ہے۔

پینگوئنز کو اپنے سامنےموجود چیزیں دیکھنے میں دقت کا سامنا تھا جس کے باعث وہ پانی اور اپنے گروپ سے بھی کٹ کر رہنے لگے تھے: ڈاکٹر— فوٹو: منڈائی وائلڈ لائف گروپ

منڈائی وائلڈ لائف گروپ کے ڈاکٹر ایلن راسیدی کے مطابق ہمارے مشاہدے میں آیا کہ پینگوئنز کو اپنے سامنے موجود چیزیں دیکھنے میں دقت کا سامنا ہے جس کے باعث وہ پانی اور اپنے گروپ سے بھی کٹ کر رہنے لگے تھے۔

ان کا کہنا تھا کہ عام طور پر عمر بڑھنے پر کچھ قسم کے جانوروں کے ساتھ اس طرح کے مسائل پیش آتے ہیں لیکن ہم ان کی آنکھوں میں لینس لگا دیتے ہیں جو کہ پینگوئنز کو بھی لگائے گئے تھے۔

Advertisement

انہوں نے بتایا کہ ان کی آنکھوں میں قطرے بھی ڈالے جاتے تھے لیکن صورتحال میں کوئی فرق نہیں آیا جس کے بعد ان کی آنکھوں میں سفید موتیے کے آپریشن کا فیصلہ کیا گیا۔

آپریشن کرنے والی کی ٹیم کے سربراہ ڈاکٹر گلیڈی بو کے مطابق جاندار ہونے کے باعث پینگوئن کی آنکھیں بڑی ہوتی ہیں جن میں لینس لگائے جاسکتے ہیں اسی لیے ہم نے دنیا کا اپنی نوعیت کا پہلا آپریشن کرنے کا فیصلہ کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ پینگوئن کی آنکھوں کو پانی سے محفوظ رکھنے والی تیسری پلک کی وجہ سے آپریشن تھوڑا پیچیدہ تھا کیونکہ عام طور پر پینگوئن اپنی تیسری پلک نہیں جھپکتا لیکن آپریشن کے دوران اسے بند کرنے کا خطرہ موجود تھا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ماؤس کی طرح کام کرنے والا انوکھا چھلا تیار
دوران ڈرائیونگ باتیں کرنے اور مشورے دینے والی کار تیار
سوشل میڈیا ٹرینڈز فالو کرنے والے کن ذہنی امراض میں مبتلا ہوسکتے ہیں؟
بیماری کی صورت میں چیونٹیاں بھی انسانوں کی طرح احتیاطی تدابیر اختیار کرتی ہیں، تحقیق
غلطی سے ملازم 87 ہزار امریکی ڈالر کا مالک بن گیا، واپس کرنے سے انکار
بھارتی بینک کی وائی فائی آئی ڈی ’’پاکستان زندہ باد‘‘ کے نام سے تبدیل، ہنگامہ برپا ہوگیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر