
آج ہم آپکو بتائیں گے کہ مارچ کا مہینہ کن ستاروں کیلئے خطرناک ثابت ہوگا۔
ماہرین نے رواں ماہ 12 ستاروں میں سے 3 ستاروں کو منتخب کیا ہے، آئیے جانتے ہیں کہ ان ستاروں کے حوالے سے ماہرین کیا بتاتے ہیں۔
برج حوت
ماہرین کے مطابق وہ ستارہ برج حوت ہے۔
فروری کا مہینہ ان افراد کے لیے اچھا ثابت ہوا لیکن اب مارچ ان کے لیے کچھ خاص ثابت نہیں ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں: سال 2023 کن ’3 ستاروں‘ کے لیے خوش قسمت سال ثابت ہوگا؟
ماہرین کا کہنا ہے کہ 2023 برج حوت کے افراد کے لیے ایک چیلنجنگ سال ثابت ہونے والا ہے اور مارچ اس کی شروعات ہے۔
ماہِ مارچ کسی حقیقی تبدیلی کے آغاز کی نشان دہی کرے گا۔
حوت کے لیے یہ مہینہ کچھ نئے سبق سیکھنے کا ہوگا، ستاروں کی روشنی میں مارچ کی 27 تاریخ ان افراد کے لیے سب سے زیادہ ناخوشگوار ثابت ہوگی۔
برج جدی
برج جدی کے لیے بھی مارچ کا مہینہ کچھ خاص ثابت نہیں ہوگا لیکن حوت کی طرح ان کے لیے زیادہ مسائل پیدا نہیں ہوں گے۔
برج عقرب
برج عقرب کے لیے مارچ کی 23 تاریخ بہت خطرناک ثابت ہوگی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News