
اپنی شادی کو کون کامیاب نہیں بنانا چاہتا ہوگا، ہر شخص کی یہ خواہش ہوتی ہے کہ وہ شادی کے بعد پُرسکون زندگی بسر کرے اور خوش رہے۔
تو آج ہم آپکو ایسا راز بتانے جارہے ہیں جس کو جان کر آپ اپنی شادی کو کامیاب بنا سکتے ہیں۔
ایک حالیہ تحقیق کے مطابق شوہر اور بیوی کی جانب سے ‘میں’ کی بجائے ‘ہم’ کا استعمال شادی کو کامیاب بناتا ہے۔
جی ہاں، محققین کا کہنا ہے کہ شریک حیات کے لیے “ہم” لفظ کے استعمال سے عندیہ ملتا ہے کہ کوئی فرد اپنے زندگی کے ساتھی کو خود سے الگ نہیں بلکہ اپنی شخصیت کا حصہ سمجھتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ایک عام عادت جو آپ کی شادی ناکام بنا سکتی ہے
اس تحقیق میں 77 جوڑوں کو شامل کیا گیا تھا اور ان کی زندگی کا جائزہ لیا گیا۔
تحقیق میں شامل تمام مردوں اور خواتین سے محققین نے الگ الگ گفتگو کی۔
نتائج سے معلوم ہوا کہ جو جوڑے ایک دوسرے کو اپنی ذات کا حصہ کا سمجھتے تھے، ان کی شادی شدہ زندگی بھی دیگر کے مقابلے میں زیادہ اچھی اور کامیاب تھی۔
محققین نے کہا کہ اپنے شریک حیات کو مشکل وقت کا ساتھی سمجھنے سے جوڑوں کا باہمی رشتہ مضبوط ہوتا ہے اور وقت گزرنے کے ساتھ شادی سے عدم اطمینان کا احساس نہیں ہوتا۔
ان کا کہنا تھا کہ اس حوالے سے مزید تحقیق کی ضرورت ہے مگر یہ واضح ہے کہ آپ کی زبان اور سوچ شریک حیات سے تعلق کو بہتر بنانے کے لیے اہم ہوتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: کیا شادی ڈیمنشیا کے خطرے کو کم کر سکتی ہے؟
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News