
ہر دوسرے دن حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ہو رہا ہے جس کی وجہ سے غریب عوام پریشان ہیں۔
تو آج ہم آپکو موٹرسائیکل کا پیٹرول بچانے کے 5 نہایت ہی آسان طریقے بتائیں گے۔
موٹرسائیکل کی رفتار پر کنٹرول
ایک ہی رفتار میں بائیک چلانا پیٹرول بچا سکتا ہے، ورنہ کبھی رفتار بڑھانا کبھی گھٹانا، اس کا براہ راست اثر موٹرسائیکل کے انجن پر پڑتا ہے جس کی وجہ سے بائیک پیٹرول زیادہ پینا شروع کردیتی ہے۔
گئیرنگ
بار بار گئیر تبدیل کرنا اور ایکسیلیٹر اور کلچ کو دبانا پیٹرول ضائع ہونے کا سبب بنتا ہے۔
کوشش کریں کہ اس چیز سے گریز کریں تاکہ آپ کے پیسوں کی بچت ہو سکے۔
اس کے علاوہ اس بات کا بھی خیال رکھیں کہ نیچے (لور گئیر) والے گئیر کو زیادہ دیر تک نہ استعمال کریں۔
ایکسیلیٹر
سختی سے ایکسیلیٹر کو دبانا پیٹرول تیزی سے ضائع کرتا ہے۔
کوشش کریں کہ ایکسیلیٹر کا استعمال نرمی کے ساتھ کریں ورنہ موٹرسائیکل میں کوئی بڑی خرابی بھی ہو سکتی ہے جو کہ آپ کہ خرچے کا باعث بن سکتی ہے۔
بریک پیڈل
بریک کو بار بار دبانے سے پرہیز کریں ورنہ انجن پر فرق پڑتا ہے اور اس سے بائیک پیٹرول زیادہ پیتی ہے۔
ائیر فلٹر
ائیر فلٹر کو بلاک ہونے سے روکیں، اس سے آپ کی بائیک خراب بھی ہو سکتی ہے اور پیٹرول بھی ضائع ہو سکتا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News