Advertisement
Advertisement
Advertisement

میاں بیوی سموسموں سے ایک ملین کمانے لگے، مگر کیسے؟ جانیے

Now Reading:

میاں بیوی سموسموں سے ایک ملین کمانے لگے، مگر کیسے؟ جانیے

سموسے کھانا تقریباً سبھی کو پسند ہوتا ہے اور اکثر گھروں میں اسے شام کی چائے کے ساتھ پیش کیا جاتا ہے۔

لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ سموسے فروخت کرنے والے یومیہ ایک ملین سے زائد روپے کما سکتا ہے؟

جی ہاں، بھارتی شہر بنگلور میں ایک جوڑا منفرد سموسوں کی مدد سے ماہانہ کروڑوں روپے کما رہا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق ندھی سنگھ اور شیکھر ویر سنگھ نامی جوڑے نے سال 2016 میں ایک چھوٹی سی دکان سے اپنے بزنس کا آغاز کیا تھا جس کے لئے انہوں نے بہترین نوکری کو بھی چھوڑ دیا تھا جہاں انہیں ماہانہ لاکھوں تنخواہ ملتی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: آج شام کی چائے کیساتھ ’چائنیز سموسے‘ بنائیں

Advertisement

جوڑے نے اپنے برانڈ کا نام ‘سموسہ سنگھ ‘ رکھا، کاروبار کے آغاز سے ہی دونوں نے یہ اصول طے کرلیا تھا کہ صفائی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔

انہوں نے آلو، قیمے اور سبزیوں کے علاوہ دیگر بہت سے سموسے متعارف کرائے جن میں چاکلیٹ سموسہ، پنیر سموسہ، باربی کیو سموسہ شامل تھے۔

جوڑے کی جانفشانی کا یہ نتیجہ نکلا کہ اب وہ ہر ماہ 30 ہزار سموسے فروخت کرتے ہیں اور اس سے یہ جوڑا سالانہ 45 کروڑ بھارتی روپے کماتا ہے جو تقریباً یومیہ بارہ لاکھ بنتے ہیں۔

اس حوالے سے جوڑے کا کہنا ہے کہ اپنی پروڈکٹ کو متعارف کرانے کے لئے ہم نے اس کی بھرپور مارکیٹنگ کی اور مختلف کمپنیوں کے دفاتر میں بذریعہ فون اپنے پروڈکٹ کو متعارف کرایا۔

یہ بھی پڑھیں: افطاری کو مذید لذیذ بنانے کے لیے میکرونی سموسے ضرور ٹرائی کریں

اس انتھک محنت کا یہ نتیجہ نکلا کہ انہیں 80 ہزار سموسوں کا آرڈر ملا جس کے لئے ہمیں بڑے کچن کی سخت ضرورت تھی اور کچھ افرادی قوت بھی درکار تھی تاہم ہم نے مشترکہ فیصلہ کرتے ہوئے اپنا ذاتی گھر فروخت کردیا تھا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ڈیم پر کرتب دکھانا مہنگا پڑگیا؛ نوجوان تیز بہاؤ کا شکار
میری بیٹی کو جنات نے اغوا کرلیا، بازیاب کرایا جائے، لاہور ہائیکورٹ میں عجیب و غریب کیس کی سماعت
محبوبہ کا فون مصروف رہا، نوجوان نے غصے میں آ کر پورے گاؤں کی بجلی کاٹ دی، ویڈیو وائرل
امیر ہونے کا آسان سا گر؛ یہ نایاب نوٹ آپ کو بنا سکتا ہے کروڑ پتی!
چاند کا رنگ سرخ کیوں ہو جائے گا؟ 7 ستمبر کو حقیقت سامنے آ رہی ہے
امریکا میں انسانی گوشت کھانے والے کیڑے کا پہلا کیس رپورٹ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر