
کیا آپ کو گاڑیوں میں موجود اس کلپ کا مقصد معلوم ہے؟
بیشتر افراد کو گاڑی کے اندر چھپے چند حیرت انگیز فیچرز کا مقصد ہی معلوم نہیں ہوتا۔
آج ہم آپ کو گاڑیوں کے اس ہینڈل کے اصل مقصد کے بارے میں بتائیں گے۔
ان میں سے ایک فیچر رئیر ویو مرر میں چھپا ہے جو آنکھوں کے سامنے ہوتا ہے مگر پھر بھی بیشتر افراد کو اس کا علم نہیں۔
یہ ہے رئیر ویو مرر کا ٹیب جو ڈرائیور کی حفاظت کے لیے اہم ثابت ہو سکتا ہے۔
اگر آپ رئیر ویو مرر کی جانب دیکھیں تو آپ کو اس کے نیچے ایک سیاہ رنگ کا ٹیب یا کلپ نظر آئے گا۔
مگر بیشتر افراد کو معلوم نہیں کہ یہ ٹیب یا کلپ نائٹ ٹائم موڈ کے طور پر کام کرتا ہے۔
اس ٹیب سے رات کے وقت پیچھے موجود گاڑیوں کی ہیڈ لائٹس کی چمک سے آنکھوں کو چندھیانے سے بچانے میں مدد ملتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: گاڑی کی رجسٹریشن کروانے والوں کیلئے بڑی خوشخبری؛ حکومت کا اہم اعلان
یہ ٹیب پیچھے موجود گاڑی کی ہیڈ لائٹس کی روشنی کے بیشتر حصے کو منعکس کر دیتا ہے تاکہ روشنی کے باوجود آنکھوں کو پیچھے موجود گاڑی نظر آ سکے۔
یہ فیچر اس وقت کام نہیں کرتا جب پیچھے روشنی موجود نہ ہو اور پھر گاڑی کے پیچھے کے منظر کی بجائے آپ اپنی گاڑی کی چھت کے عکس کو ہی دیکھتے ہیں۔
تو جب پیچھے موجود گاڑی کی ہیڈ لائٹس کی روشنی ختم ہو جائے تو اس ٹیب کو موڑ دینا بہتر ہوتا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News