
بیوی سے گھر کا کام کروانے والے شوہر پر عدالت نے لاکھوں ڈالر جرمانہ عائد کردیا ہے۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق ہسپانوی عدالت نے ایک شخص کو سابقہ اہلیہ سے 25 سالوں تک بلا معاوضہ گھریلو کام کرانے پر 2 لاکھ یورو ادا کرنے کا حکم دے دیا۔
ہسپانوی جوڑے کی دو بیٹیاں ہیں تاہم ان کی شادی جائیداد کی تقسیم کے نظام پر منحصر تھی جس میں واضح کیا گیا تھا کہ دونوں فریقین نے اپنی زندگی میں جو کچھ بھی کمایا، وہ اسی کا ہوگا۔
تاہم شادی کے عرصے کے دوران شوہر نے اہلیہ کو کام کرنے کی اجازت نہیں دی جس کے باعث بیوی کے پاس کمانے کا کوئی ذریعہ نہیں تھا۔
شادی کے بعد شوہر نے اپنی بیوی کو گھر کے کام کرنے تک ہی محدود رکھا۔
سابقہ اہلیہ کا کہنا تھا کہ ان کے شوہر نہیں چاہتے تھے کہ وہ گھر سے باہر کام کریں، میں کچھ نہیں کرسکتی تھی اور میں نے خود کو خاص طور پر گھر کے کام، اپنے شوہر کی دیکھ بھال کے لیے وقف کردیا تھا۔
تاہم جوڑے کے درمیان علیحدگی ہونے کے بعد خاتون نے اپنے شوہر پر مقدمہ دائر کیا۔
معاملہ جب عدالت پہنچا تو جج نے فیصلہ سناتے ہوئے شوہر کو حکم دیا کہ بلامعاوضہ گھریلو کام کرانے پر خاتون کو 2 لاکھ یورو ادا کیے جائیں جو پاکستانی کرنسی میں 5 کروڑ 80 لاکھ روپے سے زائد بنتے ہیں۔
اس کے علاوہ سابق شوہر کو بیٹیوں کے لیے ماہانہ چائلڈ کیئر الاؤنس ادا کرنے کا بھی حکم دیا گیا۔
خاتون کا کہنا ہے کہ وہ عدالت کے اس فیصلے سے بہت خوش ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News