Advertisement
Advertisement
Advertisement

ڈکیتی کی انوکھی واردات: باپ نے اے ٹی ایم میں بیٹے کو لوٹ لیا

Now Reading:

ڈکیتی کی انوکھی واردات: باپ نے اے ٹی ایم میں بیٹے کو لوٹ لیا
انوکھی واردات

انوکھی واردات ، اے ٹی ایم سے رقم نکلوانے والا ڈاکو کا ہی بیٹا نکلا

اسکاٹ لینڈ میں ڈکیتی کی اس واردات نے کچھ کو ہنسنے اور کچھ کوحیرت میں مبتلا کردیا۔

سوشل میڈیا کے مطابق اے ٹی ایم مشین میں 45 سالہ شخص نے 17 سالہ نوجوان کو چھری سے حملہ کرنے کی دھمکی دے کر لوٹنے کی کوشش کی تو اس دوران پتہ چلا کہ ڈکیت باپ اپنے ہی بیٹے کو لوٹ رہا ہے۔

رپورٹس کے مطابق باپ نے چہرے پر ماسک پہنے بیٹے کو لوٹنے کی کوشش کی جس نے اے ٹی ایم سے 10 پاؤنڈز نکالے تھے تاہم باپ نے اجنبی سمجھ کر بیٹے کو ہی پیچھے گردن سے پکڑا اور پیسے مانگے۔

تاہم لڑکے نے پیسے مانگنے والے شخص کی آواز پہچان لی جس پر وہ حیران رہ گیا، لڑکے نے فوراً اپنے باپ سے پوچھا کیا آپ واقعی ایسا کر رہے ہیں، آپ کو پتا ہے میں کون ہوں؟ جواب میں باپ نے کہا تم جو کوئی بھی ہو، مجھے کوئی پرواہ نہیں۔

کراچی؛ اسٹریٹ کرائم اور ڈکیتی کی وارداتوں کا سلسل برقرار

Advertisement

یہ بات سن کر لڑکے نے پلٹ کر کہا کہ آپ کیا کر رہے ہیں؟ جس پر والد نے شرمندہ ہوتے ہوئے کہا کہ مجھے معاف کر دو میں مجبور ہوں۔

لڑکے نے موقع سے بھاگ کر پولیس کو شکایت کرنے سے پہلے سارا واقعہ اپنے گھر والوں کو بتایا، بعدازاں ملزم کو اس کے گھر سے گرفتار کرلیا گیا۔

واضح رہےکہ مذکورہ واقعہ گزشتہ سال نومبر میں پیش آیا جس کے بعد ملزم ( باپ) کو 26 ماہ قید کی سزا سنائی گئی تھی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سال 2026؛ رمضان المبارک کا آغاز کب سے ہوگا؟ تاریخ کی پیشگوئی
ہوا میں معلق رہ کر بجلی بنانے والی انوکھی ونڈ ٹربائن تیار
انسانیت کے ماتھے کا جھومر؛ فرانسیسی اداکارہ اڈیل ہینل کی فلسطین کیلئے قربانی
جلد پر ٹیٹو کی مقبولیت کم، اب کونسا ٹیٹو ٹرینڈ بن گیا
مکھیاں دور، گائے پُرسکون؛ انوکھا نوبل انعام، جاپانی محققین کے نام
فریکچر کو دھاتی پلیٹ یا راڈ کے بغیر جوڑنا ہوا اب ممکن؛ چین نے گلو تیار کرلیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر