Advertisement
Advertisement
Advertisement

کیا آپ کے آئی فون کو چارج ہونے میں زیادہ وقت لگ رہا ہے؟ تو اس کی وجہ جان لیں

Now Reading:

کیا آپ کے آئی فون کو چارج ہونے میں زیادہ وقت لگ رہا ہے؟ تو اس کی وجہ جان لیں

آج ہم آپکو آئی فون کو چارج ہونے میں زیادہ وقت لگنے کی حیرت انگیز وجہ بتائیں گے۔

ایپل کی جانب سے اکتوبر 2022 میں آئی او ایس 16.1 میں ایک فیچر کلین انرجی چارجنگ متعارف کرایا گیا تھا جو سست چارجنگ کا باعث بن رہا ہے۔

اس فیچر کا مقصد آئی فون چارجنگ کے دوران توانائی کے خرچ میں کمی لانا ہے تاکہ ماحولیاتی نقصانات کی روک تھام کی جاسکے۔

اس فیچر سے فون اس وقت چارج ہوتا ہے جب بجلی سے کاربن کا کم اخراج ہوتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ایپل کے نئے آئی فون ماڈلز کی پہلی جھلک منظرعام پر آگئی

Advertisement

جب آپ آئی فون کو چارجر پر لگاتے ہیں تو یہ فیچر مقامی گرڈ سے کاربن کے اخراج کی پیشگوئی کرتا ہے۔

اس کے بعد فون اس معلومات کو استعمال کرکے آئی فون کو اس وقت چارج کرتا ہے جب اسے ماحول دوست ذریعے سے توانائی ملتی ہے۔

یہ فیچر اکتوبر 2022 میں متعارف کرایا گیا تھا / اسکرین شاٹ

تو اس فیچر کے باعث کچھ صارفین کے آئی فون کئی گھنٹوں تک بھی چارج نہیں ہوتے۔

یہ بھی پڑھیں: ایپل کے نئے آئی فون 15 کا ڈیزائن لیک ہوگیا

یہ فیچر صرف مخصوص مقامات جیسے آپ کے گھر یا ان جگہوں پر ہی کام کرتا ہے جہاں آپ زیادہ وقت گزارتے ہیں اور فون کو دیر تک چارج کرتے ہیں جبکہ کسی نئی جگہ پر یہ فیچر کام نہیں کرتا۔

Advertisement

اس مسئلے کا حل

ویسے تو یہ فیچر بائی ڈیفالٹ ان ایبل ہوتا ہے مگر آپ اسے آسانی سے ڈس ایبل کر سکتے ہیں۔

اس مقصد کے لیے سیٹنگز میں بیٹری کے آپشن میں جائیں اور وہاں بیٹری ہیلتھ اور پھر چارجنگ پر کلک کریں۔

وہاں نیچے کلین انرجی چارجنگ کا آپشن ہوگا جسے ٹرن آف کر دیں۔

یہ بھی پڑھیں: اسمارٹ فون بیٹری کو محض 5 منٹ میں چارج کرنے والی ٹیکنالوجی متعارف

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سوشل میڈیا ٹرینڈز فالو کرنے والے کن ذہنی امراض میں مبتلا ہوسکتے ہیں؟
بیماری کی صورت میں چیونٹیاں بھی انسانوں کی طرح احتیاطی تدابیر اختیار کرتی ہیں، تحقیق
غلطی سے ملازم 87 ہزار امریکی ڈالر کا مالک بن گیا، واپس کرنے سے انکار
بھارتی بینک کی وائی فائی آئی ڈی ’’پاکستان زندہ باد‘‘ کے نام سے تبدیل، ہنگامہ برپا ہوگیا
سال 2026 میں کتنے سورج اور چاند گرہن ہوں گے؟ جانیے
پلاسٹک سے پاک حیرت انگیز فولڈ ایبل واٹر بوتل تیار
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر