نظام شمسی کے آدھے سے زیادہ سیاروں کو دیکھنے کے لیے ٹیلی اسکوپ یا دوربین کی بھی ضرورت نہیں ہوگی۔
28 مارچ کو سورج غروب ہونے کے بعد عطارد، زہرہ، مریخ، مشتری اور یورینس کو چاند کے ساتھ دیکھنا ممکن ہوگا۔
یہ سب سیارے چاند کے قریب موجود ہوں گے اور دنیا بھر میں ان کا نظارہ کرنا ممکن ہوگا۔
مگر ان سیاروں کو دیکھنے کا بہترین موقع ایسی جگہ پر دستیاب ہوگا جہاں سے افق کا نظارہ بغیر کسی رکاوٹ کے ممکن ہو۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ 28 مارچ کو سورج غروب ہونے کے بعد افق پر اس جگہ نظر ڈالیں جہاں سورج غروب ہوا تھا تو چمکدار مشتری کو دیکھنا ممکن ہو گا جس کے ساتھ مدھم عطارد بھی ہوگا۔
زہرہ کو آسمان پر دیکھنا سب سے زیادہ آسان ہوگا مگر اس کے قریب موجود یورینس کو دیکھنے کے لیے دوربین کی ضرورت ہوگی۔
مریخ تو اوپر چاند کے قریب نظر آجائے گا جہاں وہ کافی روشن ہوگا۔
یہ سب سیارے سیدھی لکیر میں نہیں ہوں گے مگر پھر بھی ایک وقت میں ان سیاروں کا آسمان پر نظارہ بہت خاص ہوگا۔
29 اور 30 مارچ کو مشتری کے علاوہ باقی سیاروں کو آپ دیکھ سکیں گے۔
واضح رہے کہ ہر چند سال میں سیاروں کو اس طرح اکٹھے دیکھنے کا موقع ملتا ہے مگر ایک سیدھی لائن میں انہیں دیکھنے کا امکان بہت کم ہوتا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
